یہ تاریک براعظم اس وقت یورپی سامراجی ملکوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جب انہیں اس کے نیچرل ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
اپنی اس لوٹ مار کو انہوں نے یہ کہہ کر جائز قرار دیا کہ چونکہ وہ ان قوموں کو مہذب بنا رہے ہیں لہذا اس کے معاوضے کے طور پر ان کے نوادرات کو لے جا رہے ہیں تاکہ انہیں عجائب گھروں کی زینت بنائیں۔