سطح پر بظاہر سب اچھا نظر آ رہا ہے لیکن اگلے دو ماہ کے اندر اندر ملک کے اندر کچھ ایسے معاملات ہونے جا رہے ہیں جس سے یہ سارا نظام ہلچل کا شکار ہو سکتا ہے۔
آٹھ فروری کے انتخابات کا سرکاری نتیجہ 22 فروری تک آئے گا۔ پھر سپیکر اور وزیراعظم کا فیصلہ ہو گا، جس کے بعد 11 مارچ تک سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں صدر مملکت کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔