سعودی عرب: شاہ سلمان معائنے کے لیے ہسپتال داخل

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شاہ سلمان کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شاہ سلمان کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ (تصویر: ایس پی اے)

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لیے جدہ کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شاہ سلمان کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ایوان شاہی کے بیان میں مزید کہا گیا: ’اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفا کاملہ عطا کریں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہ سلمان 2015 میں اپنے سوتیلے بھائی، 90 سالہ عبداللہ کی وفات کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔

وہ 2012 میں ولی عہد بنے اور نائب وزیر اعظم کے طور پر کام بھی کیا۔ اس سے قبل وہ تقریباً 50 برس تک ریاض کے گورنر رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا