ایمی ایوارڈز: کس اداکار نے کون سا ایوارڈ جیتا؟

ایچ بی او کے ’سکسیشن‘ کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا، ’ٹیڈ لاسو‘ کو ایک بار پھر بہترین مزاحیہ ڈرامے اور’دی وائٹ لوٹس‘ کو بہترین محدود سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ دیا گیا۔

12 ستمبر 2022 کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے مائیکروسافٹ تھیٹر میں 74 ویں ایمی ایوارڈز کے دوران ’سکسیشن‘ کی کاسٹ اور عملہ ایمی ایوارڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے۔ (اے ایف پی)

ٹیلی ویژن میں سب سے بڑے اعزاز ایمی ایوارڈز کی تقریب امریکی ریاست لاس اینجلس میں منگل کو منعقد کی گئی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایچ بی او کے ’سکسیشن‘ کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا، ’ٹیڈ لاسو‘ کو ایک بار پھر بہترین مزاحیہ ڈرامے اور’دی وائٹ لوٹس‘ کو بہترین محدود سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ دیا گیا۔

74 ویں ایمی کی اہم کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست کے مطابق:

شاندار ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ’سکسیشن‘ اور مزاحیہ سیریز کی کیٹگری میں’ٹیڈ لاسو‘ کو ایوارڈ دیا گیا۔

ڈرامہ ’سکویڈ گیم‘ میں بہترین مرکزی کردار ادا کرنے پر اداکار لی جنگ جے کو ایمی ایوارڈ دیا گیا۔

مرکزی اداکارہ کی کیٹگری میں زنڈایہ کو ڈرامہ ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

مزاحیہ

ڈرامے ’ٹیڈ لاسو‘ میں مرکزی اداکار کا بہترین کردار ادا کرنے پر جیسن سوڈیکس کو ایمی ایوارڈ ملا جبکہ مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جین سمارٹ کو ملا انہوں نے ڈرامہ’ہیکس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

معاون اداکار کا ایوارڈ میتھیو میک فیڈین کو ملا انہوں نے ڈرامہ’سکسیشن‘ میں کام کیا جبکہ ڈرامہ ’اوزارک‘ میں شاندار کارکردگی پر اداکارہ جولیا گارنر کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزاحیہ ڈرامے میں معاون اداکار کا ایوارڈ بریٹ گولڈسٹین کو ملا انہوں نے ’ٹیڈ لاسو‘ میں بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ اس کیٹیگری میں معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے شیرل لی رالف کو چنا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں ’ایبٹ ایلیمنٹری‘ میں کام کیا۔

شاندار لیمیٹڈ یا انتھولوجی سیریز کا ایوارڈ ’وائٹ لوٹس‘ کو دیا گیا۔

لیمیٹڈ سیریز یا فلم کی مرکزی اداکار کی کیٹگری میں مائیکل کیٹن نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے ڈرامہ ’ڈوپسک‘ میں ڈاکٹر سیموئل فنکس کا کردار ادا کیا۔ اسی کیٹگری میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ امینڈا سیفریڈ کو دیا گیا ۔ انہوں نےڈرامہ ’دی ڈراپ آؤٹ‘ میں الزبتھ ہومز کا کردار نبھایا۔

لیمیٹڈ سیریز کی معاون اداکار کی کیٹگری میں مری بارٹلیٹ کو ایوارڈ دیا گیا۔ مری بارٹلیٹ نے’دی وائٹ لوٹس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسی کیٹگری میں معاون اداکارہ کا ایوارڈ جینیفر کولیج کو ملا۔ انہوں نے’دی وائٹ لوٹس‘ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی