حجاب، سیاہ فاموں پر ٹوئیٹس: امریکی حسینہ سےاعزاز واپس

20 سالہ کیتھی زو کے مطابق تنظیم مس ورلڈ امریکہ (ایم ڈبلیو  اے) نے ان سے رابطہ کرکے انہیں مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

کیتھی زو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان سے اعزاز واپس لینے کی وجہ ماضی میں ان کے ’حجاب لینے سے انکار‘ اور ’سیاہ فام کا سیاہ فام پر مسلح تشدد‘ کے ٹوئٹر پیغامات ہیں (یوٹیوب سکرین گریب)

امریکہ میں ہونے والا مقابلہ حسن جیت کر مِس مشی گن کا تاج سر پر سجانے والی حسینہ کیتھی زو سے ان کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔ ان سے یہ اعزاز ان کے حجاب اور سیاہ فام برادری کے بارے میں ٹوئٹر پر ناشائستہ پیغامات پوسٹ کرنے پر واپس لیا گیا۔

کیتھی زو نے جمعہ (19 جولائی) کو ٹویٹ کرکے بتایا کہ ’تنظیم مس ورلڈ امریکہ (ایم ڈبلیو اے) نے ان سے رابطہ کرکے انہیں مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

20 سالہ حسینہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مِس ورلڈ امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی ای میل بھی شئر کی، جس میں کہا گیا: ’ مس ورلڈ امریکہ کی توجہ اس طرف دلائی گئی ہے کہ  سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آپ کے نام سے ناشائستہ، بے حسی پر مبنی اور نامناسب مواد موجود ہے۔‘

تنظیم مس ورلڈ امریکہ کے مطابق ’کیتھی زو سے مس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ری پبلکن پارٹی کی حامی کیتھی زو مس ورلڈ امریکہ کے زیر اہتمام مقابلے میں حصہ لینے کے بارے میں اپنے حوالے سے تمام ذکر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں سے ہٹا دیں۔‘

کیتھی زو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان سے اعزاز واپس لینے کی وجہ ماضی میں ان کے ’حجاب لینے سے انکار‘ اور ’سیاہ فام کا سیاہ فام پر مسلح تشدد‘ کے ٹوئٹر پیغامات ہیں۔

جن ٹوئٹر پیغامات پر سوال اٹھایا گیا وہ مبینہ طور پر ہٹائے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان ہٹائے جانے والے ٹوئٹر پیغامات، جن کے سکرین شاٹس اخبار ’اورلینڈو سینٹینل‘ نے حاصل کیے ہیں، کے مطابق کیتھی زو نے اپنی یونیورسٹی میں ایک بوتھ پر ’حجاب لیجیے‘ کے الفاظ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’ تو اب یہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ حجاب لینا فیشن ہے۔ کوئی مذہبی معاملہ نہیں؟ یا آپ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ خواتین اسلام کے نام پر اپنے استحصال کی عادی ہو جائیں؟‘

یونیورسٹی آف مشی گن کی طالبہ کیتھی زو نے دوسرے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیاہ فام افراد کی زیادہ تر ہلاکتیں سیاہ فام افراد کے ہاتھوں ہی ہوتی ہیں؟ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی برادری میں موجود مسائل حل کریں۔‘

مِس مشی گن کے اعزاز سے محرومی کے بعد کیتھی زو نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئر کی، جس میں انہوں نے حمایت پر اپنے فالورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی کیتھی زو نے کہا: ’یہ معاملہ مقابلہ حسن سے کہیں بڑا ہے۔ یہ معاملہ اُس تنظیم کا ہے جو مختلف رائے رکھنے والے لوگوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Vote RED!! #MAGA #midterms2018

A post shared by Kathy Zhu (@katzhux) on

دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے کیتھی زو اور مس ورلڈ امریکہ سے رابطہ کر رکھا ہے۔

  

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین