ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اب تک کی پانچ بہترین اننگز

اس فہرست میں پاکستان کے خلاف کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے علاوہ کن بلے بازوں کی پرفارمنس شامل ہے؟

کوہلی 27 اکتوبر، 2022 کو سڈنی میں نیدرلینڈز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں (اے ایف پی)

کرکٹ کا ٹی20 ورلڈ کپ زوروشور سے جاری ہے اور سپر 12 مرحلے میں شریک دو گروپس کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی) نے اس ٹورنامنٹ کی اب تک کی پانچ بہترین اننگز پر روشنی ڈالی ہے۔

وراٹ کوہلی

وہ آیا اور چھا گیا۔ بلے باز وراٹ کوہلی کی ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کی بدولت انڈیا نے اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف یادگار فتح حاصل کی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے ملبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 90 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔

’کنگ کوہلی‘ نے اس ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنی والی انڈین ٹیم کو ڈرامائی آخری اوور میں فتح دلائی۔

19ویں اوور میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو ان کے دو چھکے اور ہردک پانڈیا کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری جیت کی اہم وجہ بنی۔

مارکس سٹوئنس

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں بھی لڑکھڑا گئی تھی۔

اس کے بعد مارکس سٹوئنس نے اپنے آبائی شہر پرتھ میں 18 گیندوں پر ناقابل شکست59 رنز بنائے۔

اس بگ ہٹر نے چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے مخالف ٹیم کے اٹیک کو اڑا کر رکھ دیا اور کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے 17 گیندوں پر تیز ترین ٹی 20 ففٹی بنائی۔

کپتان ایرون فنچ نے نان سٹرائیکر اینڈ سنبھالتے ہوئے سٹوئنس کے ساتھ 69 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اسے ’خصوصی اننگز‘ قرار دیا۔

اینڈی بالبرنی

آئرلینڈ نے دو بار کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور کپتان اینڈی بالبرنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ انگلینڈ جیسی ایک اور بڑی ٹیم کو شکست دیں۔

انہوں نے47 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 157 رنز تک پہنچایا۔

انہوں نے کرس ووکس کو ایک ہی اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس اننگز سے آئرلینڈ کے گیند باز بھی متاثر ہوئے، جنہوں نے انگلینڈ کو 105/5 تک محدود رکھا اور جب بارش کھیل کی وجہ سے روکنا پڑا تو ڈیل ایل ایس طریقہ کار سے آئرلینڈ فاتح قرار پایا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے سکائی سپورٹس پر کہا کہ آئرلینڈ اسی وقت ’میچ جیت گیا‘  تھا جب بالبرنی اور لورکن ٹکر نے دوسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت داری کی۔

ریلی روسو

جنوبی افریقہ نے جب ایک میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ریلی روسو نے 56 گیندوں پر 109 رنز میں ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنائی۔

اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو زمبابوے کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے آدھے پوائنٹ ملے تھے اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں روسو نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم اپنے دوسرے مقابلے میں موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنگلہ دیش کی بولنگ کو تباہ کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے اور 104 رنز سے فتح حاصل کی۔

روسو کی یہ لگاتار دوسری سنچری تھی، لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے’10 لاکھ سالوں میں بھی (سنچری بنانے) کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔‘

گلین فلپس

گلین فلپس سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے 11-2 پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ انہوں نے 61 گیندوں میں اس ایڈیشن کی دوسری سنچری بنا کر ایک بڑی جیت کی راہ ہموار کی۔

ان کی اننگز سپر12 مرحلے میں اب تک نیوزی لینڈ کے غلبے کی عکاس ہے کیونکہ انہوں نے 104 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

بلیک کیپس نے مضبوطی سے ایک مشکل گروپ ون میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

غیر یقینی طور15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد فلپس نے اکیلے ہی ٹیم کے مجموعی سکور کو 167-7 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے اس اننگز کو ’بالکل ناقابل بیان‘ قرار دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ