کم کارڈیشن کے گھر کی تصاویر مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں

ایک مداح نے انسٹاگرام پر رائے دی کہ ’آپ کا گھر بہت بے مزا ہے۔‘

42 سالہ ریئلٹی ٹی وی سٹار نے گذشتہ دنوں اپنے گھر کی سجاوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں (اے پی)

امریکی میڈیا کی مقبول شخصیت کم کارڈیشن کے مداحوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان کے گھر کی تصویروں پر الجھن کا اظہار کیا ہے۔

42 سالہ ریئلٹی ٹی وی سٹار نے گذشتہ دنوں اپنے گھر کی سجاوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پوسٹ میں موجود کچھ تصاویر سفید رنگ کے سرامک ​​مگ کی تھیں، اس کے علاوہ سکن کیئر پروڈکٹس، باتھ روم میں گرینائٹ کاؤنٹر اور چھت پر رکھی ایک سرمئی کرسی کی تصویر بھی اس پوسٹ میں شامل تھی۔

کارڈیشن نے ایک بیڈ روم کی تصویر بھی پوسٹ کی، جس میں ہلکی گلابی چادروں کے ساتھ ایک بستر اور ہلکا سرمئی پس منظر نظر آ رہا تھا۔

پوسٹ میں ایک کمرے کی تصویر بھی شامل تھی، جس میں سفید دیواریں، کرسیاں اور ایک صوفہ تھا۔ ایک لکڑی کی کافی ٹیبل کمرے کے درمیان میں سرمئی قالین پر رکھی تھی۔ اس پوسٹ کی آخری تصویر میں ایک گھر کے عقب کو دکھایا گیا تھا، جو بڑے سبز درختوں سے گھرا ہوا تھا اور اس میں باسکٹ بال کورٹ موجود تھا۔

کارڈیشن نے کیپشن میں تعریف کرتے ہوئے لکھا: ’گھر کی وہ چیزیں جو مجھے خوش کرتی ہیں۔‘

تاہم ایک مداح نے جواب میں لکھا کہ ’آپ کا گھر بہت بے مزا لگتا ہے۔‘ ایک اور نے کہا: ’یہ ایک اداس نظر آنے والا گھر ہے۔‘

ایک تیسرے شخص نے کہا: ’میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ صرف دکھاوے سے بھرا ایک ڈھیر ہے۔ ہر چیز بہت سطحی اور زندگی سے خالی ہے۔‘

کچھ لوگوں نے اس حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا کہ اگر وہ اس مکان میں ہوتے تو انہیں کیسا محسوس ہوتا۔ ایک شخص نے کہا: ’سچ میں، یہ چیزیں مجھے افسردہ کر دیتی ہیں۔‘

کچھ صارفین نے ان خیالات کا بھی اظہار کیا کہ کارڈیشن نے بالنسیگا کے تازہ ترین سکینڈل کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔ بالنسیگا وہ فیشن ہاؤس ہے، جس کی کارڈیشن طویل عرصے سے سفیر رہی ہیں اور حال ہی میں وہ اس برانڈ کی دو اشتہاری مہمات کے دوران تنازعات کی زد میں آئیں۔

ایک حالیہ اشتہار میں بچوں کو اس برانڈ کے ٹیڈی بیئر پرس کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جو جنسی عمل بی ڈی ایس ایم سے متاثر لوازمات پہنے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔ دوسرا اشتہار، جو بالنسیگا کی بہار 2023 کی مہم کے لیے تھا، میں چائلڈ پورنوگرافی پر امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا پرنٹ آؤٹ استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا: ’دکھاوا اور نفرت اپنے بہترین مقام پر!‘ جب کہ دوسرے نے کہا: ’بے ترتیب تصاویر۔۔۔ اس بار ہماری توجہ کو کچھ بھی متاثر نہیں کر پائے گا!‘

ایک تیسرے شخص نے کہا: ’صرف ایک ٹیسٹ پوسٹ یہ دیکھنے کے لیے کہ لوگ کینسل کارڈیشن یا کینسل بالنسیگا پر کیا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔‘

کم کارڈیشن نے گذشتہ اتوار کو ٹیڈی بیئر مہم کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ بالنسیگا کے ساتھ اپنے تعلقات کا ’دوبارہ جائزہ‘ لے رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’جہاں تک بالنسیگا کے ساتھ میرے مستقبل کا تعلق ہے، میں فی الحال برانڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے رہی ہوں، اس بات کو بنیاد بنا کر کہ وہ کسی ایسی چیز کے لیے جواب دہی کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر رہے ہیں، جس کے ساتھ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا اور میں ان سے جن اقدامات کی توقع کر رہی ہوں کہ وی بچوں کی حفاظت کریں۔‘

ان کے تبصرے اس سے پہلے بھی سامنے آئے ہیں جب بالنسیگا نے اپنی مہمات کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج سے نمٹنے کے لیے ایک بیان جاری کیا اور لکھا: ’ہم بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسے اپنی تشہیری مہم میں شامل کرنے کا ہمارا کبھی ارادہ نہیں تھا۔ زیر بحث دو الگ الگ اشتہاری مہمات سنگین غلطیوں کی ایک سیریز کی عکاسی کرتی ہیں، جن کی ذمہ داری بالنسیگا لیتی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی گھر