کیا کم کارڈیشین نے میریلن منرو کا مشہور لباس خراب کردیا؟

امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے کہا کہ انہوں نے میریلن منرو کے لباس میں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتوں میں 16 پاؤنڈ وزن کم کیا اور پوری کوشش کی کہ وہ خراب نہ ہو۔

نیو یارک سٹی میں 02 مئی 2022 کو میں کم کارڈیشین 2022 میٹ گالا میں کی تقریب میں دکھائی دے رہی ہیں۔ (اے ایف پی)

2022 کے میٹ گالا میں امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے میریلن منرو کے 1962 کے مشہور لباس کو پہنا جس کے بعد بظاہر اس کو اضافی نقصان پہنچنے کی مزید تصاویر سامنے آئی ہیں۔

جلد کے رنگ کا لباس، جسے رپلیز بیلیو اٹ اور ناٹ میوزیم نے 2016 میں 48 لاکھ امریکی ڈالرمیں خریدا تھا، کا سٹریپ ادھڑ گیا ہے۔

یہ معاملہ کلکٹر سکاٹ فورٹنر کے اپنے بلاگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں لباس کے پچھلے حصے کو ہونے والے نقصان کو ظاہری طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جس میں کپڑے کا پھیلنا اور لگے ہوئے کرسٹلز کا گم ہو جانا بھی شامل ہیں۔

کارڈیشین نے مئی کے شروع میں سکرین لیجنڈ کا مشہور ’ہیپی برتھ ڈے مسٹر پریذیڈنٹ ڈریس‘ پہنا تھا، جب وہ 2022 میٹ گالا میں ریڈ کارپٹ پر موجود تھیں۔

اس کے بعد انہوں نے پوری شام اس لباس کی نقل ہی زیب تن کی۔

ڈائٹ پراڈا نامی فیشن واچ ڈاگ انسٹاگرام اکاونٹ میں لباس کے سٹریپ کا کونا ادھڑا ہوا تھا۔

میوزیم اور کم دونوں کو لباس کی اس حالت کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فورٹنر، جو منرو کی یادداشتوں کی تصدیق اور تصدیق میں مدد کرتے ہیں، نے منگل کو خبر رساں ادارے پی اے کو بتایا کہ Ripley's Believe It Or Not کا لباس کم کو دینا ’غیر ذمہ دارانہ‘ عمل تھا۔

ان کے بقول: ’مجھ پر یہ بات واضح نہیں ہورہی کہ مشہوری کے علاوہ اس کے پیچھے مقصد کیا تھا۔‘

’کیوں کہ اس سے حاصل ہونے والی تشہیر کی مقدار واقعی بیش قیمت رہی ہے، اس لیے آپ ان کی پبلسٹی کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے اور واقعی میں صرف وہی چیز ہے جس کو میں ان کے ایسا کرنے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔‘

تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ کارڈیشین پر آن لائن غصہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جس مایوسی کا سامنا کر رہا ہوں وہ ہے رپلی نے متعدد بیانات دیے ہیں کہ وہ گاؤن کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘

’یہ ایک ثقافتی آئیکون ہے۔ یہ ایک سیاسی شبیہہ ہے۔ یہ ہالی ووڈ کا آئیکون ہے۔ یہ 60 سال پہلے پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے امریکی تاریخ کا حصہ ہے اور... اسے بچانا اور محفوظ کیا جانا چاہیے تھا اور اس کا خیال رکھا جانا چاہیے تھا۔‘

فرٹنر نے مزید کہا: ’میرے خیال میں بہت سے لوگ کم کارڈیشین کو خاصی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ میرا مقصد نہیں تھا۔‘

’یہ دنیا کا سب سے زیادہ مشہور لباس ہے۔‘

کارڈیشین نے کہا کہ انہوں نے لباس میں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتوں میں 16 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ’اس میں بیٹھ کر نہیں کھاتی تھیں اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے نقصان کا خطرہ تھا۔‘

منرو سٹیٹ نے سکمز کی بانی کا لباس پہننے کے عمل کا دفاع کیا اور کہا کہ ’جینٹلمین پریفر بلونڈز‘ سٹار اس معاملے میں ’پرجوش‘ ہی رہتیں۔

اوتھینٹک برانڈز گروپ کے صدر نک وڈہاوس جو منروز سٹیٹ چلا رہے ہیں، نے ٹی ایم زی جریدے کو بتایا کہ کارڈیشین اس لباس کو پہننے کے لیے اولین ترجیح تھیں کیوں کہ دونوں ستاروں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ