کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ 'طلاق' لے رہے ہیں

امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین اور ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

رپورٹس ہیں کہ اس جوڑی نے کرسمس بھی علیحدہ گزارا تھا۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین اور ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ شادی کے سات سال بعد مبینہ طور پر طلاق لے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ پیج سکس کی رپورٹ کے مطابق اس سٹار جوڑے کے لیے 'طلاق لازم ہے' جبکہ کارڈیشین نے اس عمل میں معاونت کے لیے وکیل لورا واسر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ اس جوڑی نے کرسمس بھی علیحدہ گزارا تھا۔ اس موقع پر کانیے ویسٹ وائیومنگ میں اپنی رہائش گاہ پر رہے جبکہ کارڈیشین لاس اینجلس میں تھیں۔

ذرائع نے پیج سکس کو بتایا کہ کم کارڈیشین نے کانیے کو وائیومنگ جانے کی اجازت دی تاکہ وہ علیحدہ زندگی گزار سکیں اور خاموشی سے علیحدگی اور طلاق کے معاملات کو دیکھ سکیں۔

دوسری جانب ایک اور ذرائع نے ویسٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان کا کارڈیشن خاندان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی تھیں جب کانیے ویسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2018 سے کم کو طلاق دینے کی 'کوشش' کر رہے ہیں۔

رواں برس جولائی میں انہوں نے ٹویٹ کی: 'میں اس وقت سے طلاق لینے کی کوشش کر رہا تھا، جب سے کم نے 'جیل اصلاحات' کے لیے وارڈولف میں مِیک سے ملاقات کی تھی۔' یہاں کانیے ویسٹ نے نومبر 2018 میں ہونے والے مجرمانہ انصاف کے سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کیا تھا، جس میں کم کارڈیشن اور ریپر میک مل نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد میں اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا: 'میک قابل احترام تھا۔ یہ میرا کتا کِم تھا، جو حدود سے باہر تھا۔'

اپنی ایک اور ٹویٹ میں کانیے ویسٹ نے کارڈیشن کی والدہ کرس جینر کو 'کرس جونگ ان' کہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کے خاندان کے باقی افراد انہیں نفسیاتی علاج کروانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

جس پر کارڈیشین نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کانیے ویسٹ کی ذہنی صحت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ صدر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

بدھ (22 جولائی) کو انسٹاگرام سٹوری پر کارڈیشین نے لکھا: 'جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو معلوم ہے کہ کانیے کو بائی پولر ڈس آرڈر ہے۔ ہر وہ شخص جسے یہ بیماری ہے، یا کسی کے عزیز کو یہ بیماری لاحق ہے، جانتا ہے کہ اسے سمجھنا کتنا ناقابل یقین حد تک پیچیدہ اور تکلیف دہ ہے۔'

کارڈیشین نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ ذہنی بیماری کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ جب تک وہ شخص بالغ کی طرح برتاؤ نہ کرے، خاندان والے بے اختیار ہیں اور ایسے افراد کو خود سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانیے ویسٹ ایک 'باشعور لیکن پیچیدہ انسان' ہیں۔ 'ان کے الفاظ بعض اوقات ان کے ارادوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتے ہیں۔' ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے ان سے 'ہمدردی" پر بھی زور دیا۔

انڈپینڈنٹ نے اس معاملے پر کانیے ویسٹ اور کارڈیشن سے تبصروں کے لیے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن