میری خراب کارکردگی کا شادی سے کوئی تعلق نہیں: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعے کو کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 8 کے میچ میں انہیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ان کی خراب کارکردگی کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ اس کی وجہ گذشتہ دنوں آنے والی انجری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم گذشتہ میچ یک طرفہ ہاری۔ ’غلطیاں کی تھیں۔ ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اس میں ایسا ہوتا ہے۔

’ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ آپ کے خلاف آ سکتا ہے۔‘

شاداب خان نے کہا کہ جو ٹیم محنت کرتی ہے اس کے لیے جیت کے مواقع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بڑی فرینچائز ہے۔ کوشش کریں گے بہتر کارکردگی دکھائیں ہماری ٹیم کے طور پر اچھا ریکارڈ نہیں لیکن ہوم گراؤنڈ ہے۔ ہوم گواؤنڈ کی سپورٹ بھی ہوتی ہے کوشش ہے کہ اپنے گھر میں اچھا کھیلیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران اندازہ نہیں ہوا کہ حارث کے ساتھ کچھ ہوا ہے۔ میچ ختم ہونے کے بعد ویڈیو کے وائرل ہونے پر اندازہ ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاداب خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سال سے ان کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے۔ ’اگر سب سے زیادہ سکورز ہمارے ہیں تو کبھی کم سکور کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں اور اللہ نے جو دینا ہے وہ ہمیں ضرور ملنا ہے۔

’کوشش کریں گے کہ جو بہتری لائی جا سکتی ہے اس پر کوشش کریں۔‘

نیوز کانفرنس کے اختتام پر صحافی شاداب خان سے سوالات پوچھنا چاہتے تھے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پاکستان سپر لیگ کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعے کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ کراچی کنگز پانچویں نمبر پر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ