کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نریندر مودی کا خطاب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بعد پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بعد پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو بھارت کی جانب سے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ بھارت کے ساتھ واہگہ بارڈر سمیت تمام تجارتی، ثقافتی، نقل وحمل محدود کر دی جائے گی۔

اس سب کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا