پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

11 مارچ، 2020 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بارش ہو رہی ہے(اے ایف پی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات کو کھیلا گیا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

تیز بارش اور ژالہ باری نیوزی لینڈ کی اننگز کے 19ویں اوور میں شروع ہوئی، جس کی وجہ سے میدان میں کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔

پاکستان کو اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔

آج راول پنڈی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی۔

نیوزی لینڈ کی اوپننگ زیادہ متاثر کن نہیں تھی اور ابتدائی چھ اوور میں اس کے تین بلے باز واپس پویلین لوٹ گئے۔

سب سے پہلے اوپنر ٹام لیتھم (13 رنز) تیسرے اوور میں عماد وسیم کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ول ینگ (چھ رن) اور ڈیرل مچل (تین رن) پانچویں اور ساتویں اوور میں عماد وسیم کا شکار بنے۔

ان کے جلدی آؤٹ ہونے پر مہمان ٹیم مشکلات میں گھری نظر آئی لیکن چیڈ بوز نے پہلے مشکل حالات میں 38 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

ان کے بعد مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر شاندار 71 رنز بنا کر اپنے بولرز کو دفاع کرنے کے لیے اچھا ہدف فراہم کیا۔

ان کی جارحانہ اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

نیوزی لینڈ نے 18.5 اوورز میں پانچویں وکٹوں پر 164 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عماد 19 رنز پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ