کراچی میں چینی شہری پرشدت پسندوں کاحملہ ناکام: سندھ پولیس

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ایک شدت پسند فرار ہو گیا جبکہ ان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم علی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ زخمی کانسٹیبل اکرم کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

تصویر: سندھ پولیس

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے ایک چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شدت پسند کو قتل کر دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’پولیس کی ملیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جس نے چینی باشندوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جبکہ دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔‘

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق: ’آج صبح نو بجے دو دہشت گردوں نے چینی کمپنی ہانگ کانگ داؤد جیٹی میں گھسنے کی کوشش کی ہے جو نالے کے راستے یہاں تک پہنچے تھے اور بحری جہازوں کی مرمت کے مقام پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

’ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ دوسرا شدت پسند فرار ہو گیا جبکہ ان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم علی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

زخمی کانسٹیبل اکرم کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ شدت پسند نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قتل کیے جانے والے عسکریت پسند کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حسن سردار نیازی نے بتایا کہ پولیس فرار ہونے والے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان