کوہلی کا ریکارڈ، شامی کی سات وکٹیں، انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں

ممبئی میں بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا اور اسے 70 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمد شامی نے 15 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں سات وکٹیں لیں (اے ایف پی)

انڈیا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ممبئی میں بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا اور اسے 70 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 397 رنز بنائے جس میں ویراٹ کوہلی کی 50ویں سینچری بھی شامل تھی۔ ویراٹ کے علاوہ شریس ایئیر نے بھی سینچری سکور کی جبکہ شبمن گل 80 رنز بنا سکے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز تو زیادہ اچھا نہیں تھا تاہم بعد میں کپتان کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت قدرے مضبوط کر لی تھی۔

مچل اور ولیمسن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنا کر کچھ وقت کے لیے انڈین ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ مگر اس دوران انڈین بولرز نے شاندار واپسی کی اور محمد شامی نے ایک ہی اوور میں ولیمسن کو 69 اور لیتھم کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

محمد شامی نے اس سے قبل کین ولیمسن کا کیچ بھی ڈراپ کیا تھا مگر انہوں نے اس کا جواب میچ میں سات وکٹیں لے کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے ایک بار پھر سینچری سکور کی اور اپنی ٹیم کو فائنل میں لے جانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ 

ڈیرل مچل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں فلپس کے ساتھ 75 رنز بنائے اور 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی انڈین بولرز نے کسی ایک بلے باز کو بھی کریز پر رکنے نہیں دیا۔

اس طرح نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے سات اور بمراہت سراج، یادیوو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد شامی کو ہردک پانڈیا کے زخمی ہونے کے بعد انڈین ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے تھاما اور اب وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ