ترسے ہوئے لوگوں کے لیے ’سیلفی فیکٹری‘

لندن کے ایک نوجوان نے ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے، جہاں لوگ دلچسپ بیک گراؤنڈز کے سامنے سیلفی لے سکتے ہیں۔

لندن کے ایک نوجوان نے سیلفی لینے کے شوقین لوگوں کے لیے ایک ’سیلفی فیکٹری‘ قائم کی ہے۔ خاص کر انسٹاگرام کے لیے تصاویر لینے اور اپنے فالورز بڑھانے کے لیے لوگوں کو یہاں منفرد مناظر ملیں گے۔

سیلفی فیکٹری کے بانی ول بوئر کا کہنا ہے کہ ’آج کی نسل اپنے سوشل میڈیا کے مواد کے لیے ترسی ہوئی ہے۔‘

انہوں نے بتایا: ’مجھے یہ آئیڈیا کچھ اس طرح آیا کہ مجھے اور میری منگیتر کو دنیا گھومنے کا شوق ہے۔ ہم فہرست بناتے تھے کہ ہم ایسی جگہوں پر جائیں گے، جہاں زیادہ لوگ نہ آتے ہوں اور تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر ڈالیں گے۔ پتہ چلا کہ سب لوگ اسی چکر میں لگے ہوئے ہیں۔‘

ول بوئر کے مطابق: ’تب خیال آیا کہ کیوں نہ ان جگہوں کی عکاسی لندن میں کی جائے اور ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں دستیاب دلچسپ پس منظر (بیک گراؤنڈز) کے سامنے لوگ مختلف انداز میں سوشل میڈیا کے لیے تصاویر کھینچ سکیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا