آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے، جسے میزبان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ کے جارج ڈاکرل (بائیں) اور اینڈریو بلبرنی پاکستان ٹیم کے خلاف بیٹنگ کے دوران (روئٹرز)

آئرلینڈ نے جمعے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے 57، اوپنر صائم ایوب نے 45 اور افتخار احمد نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔

جواب میں آئرلینڈ نے اینڈی بلبرنی کے شاندار 77 رنز کی مدد سے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہدف کے تعاقب میں ہیری ٹیکٹر (36 رنز) اور جارج ڈاکرل (24 رنز) نے بلبرنی کا ساتھ دیا۔

پاکستان کے عباس آفریدی نے دو جبکہ عماد وسیم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاداب خان اپنے مقررہ چار اوورز میں مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 54 رنز دیے۔

کم دورانیے کے اس دورے میں پاکستان آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔ دوسرا میچ اتوار کو اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کے بعد پاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا جس میں چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ