عمران خان وزارت عظمیٰ کے قابل نہیں: بھارت

بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بھی اشتعال انگیز بیان دے چکے ہیں اور انھیں بین الاقوامی تعلقات چلانے نہیں آتے۔

بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بھی اشتعال انگیز بیان دے چکے ہیں اور انھیں بین الاقوامی تعلقات چلانے نہیں آتے۔

یہ بات بھارتی دفتر خادجہ کے ترجمان رمیش کمار نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

رمیش کمار سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے مظفر آباد جلسے میں کہا تھا کہ وہ خود بتائیں گے کہ لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کب کرنا ہے تو اس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ایسا بیان ان کی طرف سے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’عمران خان ایک اعلیٰ آئینی عہدے پر ہیں، انھوں نے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان پہلے بھی دیے ہیں۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

’عمران خان کو نہیں معلوم کہ بین الاقوامی تعلقات کیسے چلائے جاتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے وہ ایسے بیان دے دیتے ہیں۔‘ 

رمیش کمار نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے جہاد کے لیے اوپن کال دی تھی، پاکستان کو ہم پہلی بھی کہہ چکے ہیں کہ اچھے پڑوسی کی طرح برتاؤ کرے۔ ہمیں پاکستان سے امید تو نہیں ہے لیکن اب بھی کہتے ہیں کہ اچھے پڑوسی کی طرح برتاؤ کریں۔‘

’عمران خان کا یہ کہنا کہ دوسرے ملک (کشمیر) میں جا کر اس کی سالمیت کی خلاف ورزی کریں جس عہدے پر وہ براجمان ہیں کہ قابل نہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا