ٹرمپ کے خاندان سے منسلک کرپٹو کمپنی سے پاکستان کا معاہدہ: رپورٹ

معاہدے کے عمل سے منسلک ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ پاکستان بدھ کو کمپنی کے سی ای او زیک وٹ کوف کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے کا اعلان کر سکتا ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک بانی اور سی ای او زیک وِٹکوف تین دسمبر 2025 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں بائنانس بلاک چین ویک کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (روئٹرز)

پاکستان نے صدر ٹرمپ کے خاندان سے منسلک کرپٹو کاروبار کی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ایک ذیلی فرم سے معاہدے کیا ہے، جس کے تحت سرحد پار ادائیگیوں کے لیے اس کے سٹیبل کوائن کے استعمال کے امکانات کو تلاش کیا جائے گا۔

معاہدہ طے پانے کے عمل میں شامل ایک ذریعے نے بدھ کو روئٹرز کو بتایا کہ معاہدے کے تحت ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) پاکستان کے مرکزی بینک کے ساتھ اپنے ایک امریکی ڈالر مالیت کے سٹیبل کوائن کو ریگولیٹڈ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ڈھانچے میں ضم کرنے کے لیے کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوں اس طرح کمپنی کو پاکستان کے اپنے ڈیجیٹل کرنسی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملے گی۔

معاہدہ ورلڈ لبرٹی، جو ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا ایک کرپٹو پر مبنی فنانس پلیٹ فارم ہے، اور ایک خودمختار ریاست کے درمیان عوامی طور پر اعلان کردہ پہلی پارٹنرشپ میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا نتیجہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔  

معاہدہ ورلڈ لبرٹی سے منسلک ایک غیر معروف کمپنی ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے پایا ہے، جن کے متعلق ذریعے نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بدھ کو ورلڈ لبرٹی کے سی ای او زیک وٹ کوف کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے کا اعلان کر سکتا ہے۔  

پاکستان کی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ یا ردعمل کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

سٹیبل کوائنز، ڈیجیٹل ٹوکن جو عام طور پر ڈالر میں لگائے جاتے ہیں، حالیہ برسوں میں ان کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ نے وفاقی قوانین متعارف کرائے ہیں جو بڑے پیمانے پر اس شعبے کے لیے فائدہ مند نظر آتے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک ادائیگیوں اور مالیاتی نظاموں میں سٹیبل کوائنز کے ممکنہ کردار کا جائزہ لینا شروع کر رہے ہیں۔

روئٹرز نے اکتوبر میں رپورٹ کیا تھا کہ ورلڈ لبرٹی نے گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ٹرمپ خاندان کے کاروبار ،جسے ٹرمپ آرگنائزیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، کی کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ کیا۔ 

گذشتہ سال مئی میں ابوظبی کی ایک سرکاری سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے ورلڈ لبرٹی سٹیبل کوائن کو بائنانس میں دو ارب ڈالر ایکویٹی حصص خریدنے کے لیے استعمال کیا، جو دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبوں کی تلاش کر رہا ہے کیونکہ وہ نقدی کے استعمال کو کم کرنے اور سرحد پار ادائیگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ویرچوئل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل یو ایس اے کے وفد، جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وِٹکوف کر رہے تھے، اسلام آباد میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِاعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد شہریوں کے لیے رابطہ کاری میں اضافہ، بہتر رسائی، شفافیت اور کھلے نظام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تیز رفتار ترقی اور مالیاتی جدت، پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے اہم ستون ہیں۔

وزیرِاعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

زیکری وِٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس میں سرحد پار لین دین اور زرِ مبادلہ کے عمل میں جدت شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کی تعریف کی جو ملک کو عالمی ڈیجیٹل فنانس کے منظرنامے میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لا رہا ہے، اور اس شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی، جو ورلڈ لبرٹی فنانشل کا منسلک ادارہ ہے، کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد سرحد پار لین دین کے لیے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچوں پر منظم مکالمے اور تکنیکی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وِٹکوف نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت