پی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر

انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کی برانڈ پارٹنرشپ سال ہا سال سے چلی آ رہی ہے جس سے شائقین کو منفرد اور اعلی معیار کا مواد دیکھنے اور پڑھنے کو ملتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11وں ایڈیشن میں بھی انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کے درمیان ڈیجیٹل پارٹنرشپ برقرار ہے۔

اس بات کا اعلان 28 مارچ کو پشاور زلمی اور انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے ایک بیان میں کیا گیا۔

پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ ’ہمیں انڈی اردو کے ساتھ بطور ڈیجیٹل نیوز پارٹنر اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘

انہوں نے اس شراکت داری کے بارے میں کہا: ’ایک اور سیزن، وہی قابل اعتماد آواز۔‘

انڈپینڈنٹ اردو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال بھی وہ اس اہم کھیلوں کے مقابلے کی خصوصی کوریج جاری رکھے گی۔ پی ایس ایل کے حوالے سے اس کی رپورٹس، تجزیوں اور وی لاگز کو کافی پذیرائی ملتی رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے مقبول ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کی برانڈ پارٹنرشپ سال ہا سال سے چلی آ رہی ہے جس سے شائقین کو منفرد اور اعلیٰ معیار کا مواد دیکھنے اور پڑھنے کو ملتا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس شراکت کا مقصد پاکستان کے اس اعلیٰ ترین کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ثقافت اور مثبت اقدار کی ترویج بھی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شراکت سے نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید مقبول بنانے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملی گی۔

2019 میں لانچ ہونے والے بین الاقوامی  میڈیا ادارے انڈپینڈنٹ اردو نے گذشتہ سات برسوں سے پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی متوازن اور اعلیٰ کوریج کی وجہ سے ایک مقام بنایا ہے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ