امریکی وزیر جنگ کا خطاب میں ایک فلم سے لی گئی بائبل کی جعلی آیت کا حوالہ

بدھ کو پینٹاگون میں عبادت کی ایک تقریب کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کا خطاب دیکھنے والے ناظرین حیران رہ گئے اور یہ سوال کرنے لگے کہ کیا واقعی انہوں نے اداکار سیموئل ایل جیکسن کے مشہور جملے کا حوالہ دیا ہے؟

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ 15 اپریل 2026 کو پینٹاگون میں عبادت کی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے (امریکی محکمہ جنگ)

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے حال ہی میں کی گئی ایک دعا بظاہر مذہبی کتاب کی بجائے کلٹ کلاسک فلم ’پلپ فکشن‘ (Pulp Fiction) کے ایک مکالمے کی تشریح (paraphrase) معلوم ہوتی ہے۔

بدھ کو پینٹاگون میں عبادت کی ایک تقریب کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کا خطاب دیکھنے والے ناظرین حیران رہ گئے اور یہ سوال کرنے لگے کہ کیا واقعی انہوں نے اداکار سیموئل ایل جیکسن کے مشہور جملے کا حوالہ دیا ہے؟

رواں ماہ کے آغاز میں ایران میں پھنسے پائلٹس کو واپس لانے کے لیے کیے گئے سینڈی 1 ریسکیو مشن پر بات کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے ناظرین سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ایک دعا میں شامل ہوں، جو ان کے بقول مشن کے آغاز پر پڑھی گئی تھی۔

ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ دعا ’CSAR 25:17‘ ہے، جس کا مطلب Combat Search and Rescue ہے اور اسے حزقی ایل 25:17  (Ezekiel 25:17) کی عکاسی کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں کو اپنے ساتھ دعا کرنے کی تلقین کی۔

(نوٹ: حزقی ایل 25:17 مسیحیوں کی مقدس کتاب بائبل کی ایک آیت کا حوالہ ہے، جس میں باب 25 اور آیت 17 میں خدا کے انتقام اور انصاف کا ذکر ہے۔)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیگسیتھ نے کہا: ’گرائے گئے پائلٹ کا راستہ ہر طرف سے خودغرضی کی ناانصافیوں اور برے انسان کی جابرانہ قوتوں سے گھرا ہوتا ہے۔ بابرکت ہے وہ شخص جو رفاقت اور فرض کے نام پر گمشدہ لوگوں کو تاریکی کی وادی سے نکالتا ہے، کیونکہ وہ واقعی اپنے بھائی کا محافظ اور کھوئے ہوئے بچوں کو تلاش کرنے والا ہے۔ اور میں تم پر عظیم انتقام اور شدید غضب کے ساتھ ضرب لگاؤں گا ان لوگوں پر جو میرے بھائی کو پکڑنے اور تباہ کرنے کی کوشش کریں گے اور تم جان لو گے کہ میرا کال سائن سینڈی 1 ہے جب میں تم پر اپنا انتقام نازل کروں گا۔ آمین۔‘

اصل  حزقی ایل 25:17 کچھ  یوں ہے: ’اور میں ان پر بڑے انتقام کے ساتھ سخت سرزنش نازل کروں گا اور وہ جان لیں گے کہ میں خداوند ہوں، جب میں ان پر اپنا انتقام نازل کروں گا۔‘

پیٹ ہیگسیتھ کی بیان کردہ آیت کے بجائے، ان کی دعا بظاہر اس خیالی حزقی ایل 25:17 سے مشابہت رکھتی ہے، جو سیموئل ایل جیکسن کے کردار جولز ون فیلڈ نے کوئنٹن ٹیرنٹینو کی فلم ’پلپ فکشن‘ میں ایک کردار کو قتل کرنے سے پہلے بیان کی تھی۔

جیکسن کے کردار نے کہا تھا: ’ایک اقتباس ہے جو مجھے زبانی یاد ہے، جو اس صورت حال کے لیے مناسب لگتا ہے: حزقی ایل 25:17۔

’نیک آدمی کا راستہ ہر طرف سے خودغرضی کی ناانصافیوں اور برے انسانوں کی جابرانہ قوتوں سے گھرا ہوتا ہے۔ بابرکت ہے وہ شخص جو خیرات اور نیک نیتی کے نام پر کمزوروں کو تاریکی کی وادی سے نکالتا ہے، کیونکہ وہ واقعی اپنے بھائی کا محافظ اور کھوئے ہوئے بچوں کو تلاش کرنے والا ہے۔ اور میں تم پر عظیم انتقام اور شدید غضب کے ساتھ ضرب لگاؤں گا ان لوگوں پر جو میرے بھائیوں کو زہر دینے اور تباہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور تم جان لو گے کہ میرا نام خداوند ہے جب میں تم پر اپنا انتقام نازل کروں گا۔‘

دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے پینٹاگون سے رابطہ کیا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے اپنی تقریر کے دوران یہ نہیں بتایا کہ یہ دعا ریسکیو ٹیم کی جانب سے انہیں کیسے پہنچائی گئی۔ تاہم، اس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، جنہوں نے وزیر جنگ کو اس جعلی بائبل اقتباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ایکس صارف نے تبصرہ کیا: ’واہ، یہ تو شرمناک ہے!‘

ایک اور صارف نے کہا: ’امن کی بات کرنا غیر مسیحی قرار دیا جاتا ہے، مگر ہیگسیتھ کا پلپ فکشن سے دعا پڑھنا ٹھیک ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا: ’یہ تمام رپبلکن مسخرے خود کو مسیحی ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بہت پریشان کن ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ