عراق کی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا: سعودی عرب

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

20 فروری، 2020 کی اس تصویر میں سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر تعینات پیٹریاٹ دفاعی نظام کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود سے مملکت کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

ایکس پر جاری وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات لیے جائیں گے۔‘

وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتوار کی صبح، 17 مئی 2026 کو، تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرونز عراق کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

میجر جنرل المالکی نے واضح کیا کہ وزارتِ دفاع اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے اور مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مملکت اپنی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں و رہائشیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری عملی اقدام کرے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل گذشتہ شام متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تین UAVs (ڈرونز) کو روکا جو مغربی سرحد کی سمت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔

وزارت نے کہا کہ UAVs میں سے دو کو کامیابی کے ساتھ روکا گیا، جب کہ تیسرا الظفرة ریجن میں براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر برقی جنریٹر سے ٹکرایا۔

وزارت نے مزید کہا کہ حملوں کے ماخذ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا