پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکومت نے جمعے کو جاری ایک نوٹیفیکشن میں عوامی ایکشن کمیٹی نامی جماعت کو کالعدم قرار دے دیا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر خزانہ اور عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ چوہدری قاسم مجید نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی فرسٹ شیڈول میں شامل ہیں جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کو فرسٹ شیڈول میں شامل کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تنظیم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق ’تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد ہیں اور تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔‘
محکمہ داخلہ کے مطابق تنظیم عوام کو خوف زدہ کرنے، معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ملوث ہے اور تنظیم پر نفرت کو فروغ دینے، امن کو متاثر کرنے کے الزامات ہیں۔
محکمہ داخلہ نے ایکشن کمیٹی کے تمام متبادل نام بھی نوٹیفکیشن میں شامل کر دیے ہیں۔