چندی گڑھ ٹیسٹ: انڈیا نے افغانستان کو تین دن میں شکست دے دی

انڈیا کے جدید ترین ٹیسٹ میدان میں تماشائیوں کی تعداد بھی کم رہی۔ ایک وجہ ساید شدید گرم موسم بھی ہوسکتا ہے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی 8 جون 2026 کو چندی گڑھ کے مضافات میں مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں (شمی مہرا / اے ایف پی)

انڈیا کے سپنرز واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی کر مشترکہ سات وکٹوں نے پیر کو کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو صرف تین دن کے اندر ایک اننگز اور 300 رنز سے شکست دے دی۔

انڈیا نے نیو چندی گڑھ میں افغانستان کو اس کی دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ کر دیا، جب کہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سپنر مناو ستھر نے 33 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث مہمان ٹیم کو دوبارہ بیٹنگ کرنا پڑی۔

فالو آن پر مجبور کیے جانے کے بعد انڈین سپنر واشنگٹن سندر نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے صدیق اللہ اتل کو 42 رنز پر آؤٹ کیا۔ یہ وکٹ نیو چندی گڑھ میں تیسرے دن چائے کے وقفے سے عین قبل حاصل ہوئی۔

انڈیا کے جدید ترین ٹیسٹ میدان میں تماشائیوں کی تعداد بھی کم رہی۔ ایک وجہ ساید شدید گرم موسم بھی ہوسکتا ہے۔

افغان اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، تاہم فاسٹ بولر محمد سراج نے عبدل ملک کو آٹھ رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کے بعد بائیں ہاتھ کے چائنا مین سپنر کلدیپ یادو نے 24 رنز بنانے والے رحمان اللہ گرباز کی مزاحمت ختم کی، جبکہ واشنگٹن سندر نے رحمت شاہ کو 13 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

سندر نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کو صرف پانچ رنز پر چلتا کیا۔

صبح کے سیشن میں افغانستان کی پوری ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز کے 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئر کے جواب میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ مناو ستھر نے 33 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی، تاہم ان کی ٹیم 58.4 اوورز میں اپنی پہلی اننگز سمیٹ بیٹھی۔

صبح آغاز پر فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے عظمت اللہ عمرزئی کو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا، جب بلے باز کے بیٹ کا اندرونی کنارا لگنے کے بعد گیند سیدھی وکٹوں سے جا ٹکرائی۔

بعد ازاں رحمت شاہ نے شرف الدین اشرف کے ساتھ 24 رنز کی ثابت قدم شراکت قائم کی۔ اشرف نے 11 رنز بنائے اور دونوں نے کھیل کے پہلے گھنٹے میں بھارتی بولرز کو خاصی دیر تک کامیابی سے محروم رکھا۔

رحمت شاہ نے ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیسٹ کریئر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔

23 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر مناو ستھر، جنہوں نے اتوار کو تین وکٹیں لے کر متاثر کیا تھا، نے اشرف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔

ستھر نے بعد میں رحمت شاہ کو بولڈ کر کے اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں، اور صرف تین گیندوں بعد محمد سلیم کو بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں چھ وکٹیں لینے والے صرف پانچویں انڈین بولر بن گئے ہیں، جبکہ 2011 میں تجربہ کار سپنر ایشون کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے انڈین ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ