سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتوار کی صبح سعودی تیل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو خلیج کے ساحلی شہر رأس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جان سے گئے۔
ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ متعلقہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سعودی شہری تھے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان، میری ذات اور پاکستان کے عوام رأس تنورہ، مملکت سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کی المناک خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، جس میں 14 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔‘
The Government, myself and the people of Pakistan are deeply grieved by the tragic news of the helicopter crash in Ras Tanura, Kingdom of Saudi Arabia, which has claimed the 14 precious lives.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 28, 2026
Pakistan extends heartfelt condolences to the Government and People of the Kingdom.…
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری دعائیں اس افسوسناک حادثے کے متاثرین اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ قومی غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘
رأس تنورہ سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ہے اور آبنائے ہرمز کے مغرب میں واقع آرامکو کے اہم تیل ٹرمینلز میں شمار ہوتا ہے۔
آرامکو نے جمعے کو تقریباً چار ماہ کی معطلی کے بعد رأس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی تھی۔