ایرانی حملے، دو ہفتوں میں 100 امریکی فوجی زخمی: پینٹاگان

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ 7 جولائی 2026 سے اب تک تقریباً 100 اہلکار مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے 18 جولائی 2026 کو ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں مشرق وسطیٰ میں تعینات فوجیوں کو دکھایا گیا ہے (سکریب گریب/ سینٹ کام)

امریکی حکام کے مطابق رواں ماہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے متعدد فضائی حملوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ 7 جولائی 2026 سے اب تک تقریباً 100 اہلکار مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے، تاہم ان میں سے 96 فیصد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

پارنیل نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی اکثریت کو معمولی نوعیت چوٹیں آئیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان گذشتہ 10 دن سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ افواج نے پیر کو 10 روز بھی ایران میں اہداف کا نشانہ بنایا۔

امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اردن، کویت، بحرین اور دیگر امریکی اتحادی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

سی بی ایس نیوز نے گزشتہ جمعہ کو رپورٹ کیا تھا کہ اردن میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے ایک فوجی اڈے پر دو امریکی فوجی مارے گئے جبکہ اسی مقام سے ایک لاپتہ فوجی کے انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔ اس کے علاوہ عراق میں ایک امریکی فوجی اُس وقت مارا گیا جب ایک تباہ شدہ ایرانی خودکش ڈرون سے ملنے والے غیر پھٹے ہوئے دھماکا خیز مواد کو کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پینٹاگون نے اب تک حالیہ ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی درست تعداد یا فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

امریکی فوج کے ’ڈیفنس کژولٹی اینالیسس سسٹم‘ کے مطابق ایران سے جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 413 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس تعداد میں رواں ماہ کے زخمی شامل نہیں۔ اسی ویب سائٹ کے ایک اور حصے میں زخمیوں کی تعداد 427 درج ہے۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی اموات  کو شامل کیے بغیر، اب تک 14 امریکی فوجی مارے جا ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن اور عراق میں امریکی فوجیوں کے مارے جانے کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ’جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا، اسے اس کی کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہدایات وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین اور دیگر فوجی رہنماؤں کو دے دی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے پیر کو اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی میتوں کی باوقار منتقلی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کوششیں اور تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سرمایہ کار ایک جانب امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے ذریعے کشیدگی کم ہونے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان نئے حملوں اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں نے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 78 سینٹ (0.9 فیصد) کمی کے بعد 88.44  ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 73 سینٹ (0.9 فیصد) گر کر 82.50  ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ثالث دونوں ممالک کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دے رہے ہیں تاکہ جون میں ہونے والے عبوری معاہدے کو دوبارہ آگے بڑھایا جا سکے۔ تاہم، واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑے اختلافات اب بھی موجود ہیں۔

روئٹرز کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران کو ثالثوں کی جانب سے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے۔ اس کا مقصد 17 جون کو ہونے والے معاہدے کو بچانا ہے، جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ سفارتی کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر نامعلوم میزائل یا گولے کی زد میں آ گیا، جس کے بعد عملے کو جہاز چھوڑ کر لائف بوٹ میں منتقل ہونا پڑا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق حالیہ حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمدورفت میں بھی مزید کمی آئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ