افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے ہفتے کے اختتام پر اپنے ایک آڈیو پیغام میں پڑوسی ملکوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک کسی کے بارے میں برا ارادہ نہیں رکھتا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کی آڈیو الامارہ کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی، جو افغانستان میں طالبان حکومت کا باضابطہ اردو میڈیا پورٹل اور خبر رساں پلیٹ فارم ہے۔
آڈیو میں ملا ہبت اللہ پشتو زبان میں کہتے سنے جا سکتے ہیں ’پڑوسی خوف محسوس نہ کریں ہم کسی کے بارے میں برے ارادے نہیں رکھتے۔‘
انہوں نے کہا اسلام سلامتی کا دین ہے اور ’ہم سلامتی، امن اور صلح چاہتے ہیں۔ پرامن زندگی اور اسلامی نظام چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ہم کسی کے اشارے اور حکم پر کام نہیں کرتے، ہم اپنی مرضی کے مالک اور خودمختار ہیں اور ہم کسی کی رسی سے بندھے نہیں۔ ہم مستقل (خودمختار) ہیں۔‘