امریکی حملوں میں نیوی کے 6 اہلکار مارے گئے: ایرانی میڈیا

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ چھ اہلکار منگل کو ہونے والے امریکی حملوں کے دوران جان سے گئے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس جگہ مارے گئے۔

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں دو ستمبر 2026 کو رات گئے ہونے والے امریکی حملے کے مقام پر تباہ شدہ گاڑی کا منظر (اے ایف پی)

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو بتایا ہے کہ رواں ہفتے دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران امریکہ کے حملوں میں ایرانی فوج کی بحری فورسز کے چھ اہلکار مارے گئے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ چھ اہلکار منگل کو ہونے والے امریکی حملوں کے دوران جان سے گئے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس جگہ مارے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا: ’یکم ستمبر کو دو رات قبل ملک کے جنوب میں امریکہ کی فوج کی جانب سے کیے گئے مجرمانہ حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی بحریہ کے چھ اہلکار جان سے گئے۔‘

سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کو ایران بھر میں امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کیے گئے بمباری کے حملوں کے دوران کم از کم 19 ایرانی جانوں سے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے خوزستان میں سات افراد مارے گئے جبکہ کرمان شاہ صوبے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے چار اہلکار بھی جانوں سے گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج میں واقع لاوان جزیرے پر تین نیم فوجی اہلکار جانوں سے گئے جبکہ ایک اور اہلکار فارس صوبے میں مارا گیا۔

ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے امریکی حملوں کو صوبہ ہرمزگان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران چار افراد کی اموات کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جمعرات کو بتائے گئے بحری فوج چھ اہلکار ان سات افراد میں شامل ہیں یا نہیں جن کی خوزستان میں اموات کی پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی۔

اس سے قبل ایران اور امریکہ نے بدھ کو ہفتوں میں ہونے والی شدید ترین فوجی جھڑپوں کے بعد ایک دوسرے کو دھمکیاں دی ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے رات گئے ایرانی اہداف پر ’بہت شدید حملہ‘ کیا ہے اور 'ہم جب چاہیں ایک اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

دوسری جانب ایران کے سکیورٹی چیف نے خبردار کیا کہ امریکہ کو اس جنگ میں ایک ’نئی حکمت عملی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا جو فروری کے آخر میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضایی نے ایکس پر لکھا کہ ’آپ جلد ہی دیکھیں گے کہ میدان جنگ، سفارت کاری اور اقتصادی ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے میں ایران کی نئی حکمت عملی آپ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا