افغانستان کا بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تمام فارمیٹس کی سیریز کے شیڈول کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا: ’مختلف فارمیٹس میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہمارے کھلاڑیوں کو اہم مسابقتی مواقع فراہم کرے گا۔‘

افغانستان کے کپتان راشد خان (بائیں) 19 فروری 2026 کو چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں افغانستان اور کینیڈا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کی فتح پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (آر ستیث بابو / اے ایف پی)

افغانستان نے منگل کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تمام فارمیٹس پر مشتمل میچز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچز آئندہ ماہ سے غیر جانب دار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

جنگ سے متاثرہ ملک اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا، جس کا آغاز 9 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا: ’مختلف فارمیٹس میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہمارے کھلاڑیوں کو اہم مسابقتی مواقع فراہم کرے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیسٹ میچ کے بعد 17 سے 23 اکتوبر تک تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کھیلی جائے گی، جس میں افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گے، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

اس کے بعد افغانستان 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گا۔

دونوں ٹیمیں بعدازاں دو ٹیسٹ میچز میں بھی مدمقابل ہوں گی، پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر اور دوسرا 13 سے 17 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ ہر میچ کے مقامات کا اعلان بعد میں کرے گا۔

افغانستان 13 ستمبر سے نئی دہلی میں انڈیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بھی کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ