طالبان دور میں افغان کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چار ستمبر، 2021 کو  ڈھاکہ ایئرپورٹ پر  نظر آ رہے ہیں(اے ایف پی)

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ طالبان کے ملک پر کنٹرول کے بعد ان کی کسی بھی ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

افغان ٹیم 10 سے 25 ستمبر کے درمیان سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز اور ایک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان رابید امام نے کہا: ’آٹھ کھلاڑیوں کا پہلا گروپ ہفتے کو ڈھاکہ پہنچا۔ باقی کھلاڑی دو مخلتف گروپس میں پہنچیں گے۔‘

یہ اگست کے وسط میں طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کسی بھی شکل میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی پہلی افغان ٹیم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امام نے کہا کہ افغان کھلاڑی ڈھاکہ پہنچنے کے فوراً بعد شمال مشرقی شہر سلہٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔

بی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں سرخ ٹی شرٹس میں ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فروری 2020 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ سیریز بنگلہ دیش کے انڈر 19 کرکٹرز کے لیے بھی پہلی عالمی سیریز ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ