نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ میں سرفراز، صہیب جگہ نہ بنا سکے

 دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز  کے لیے سکواڈ میں  جگہ نہیں بنا سکے (اے ایف پی/ فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 دونوں ممالک کے مابین تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں شامل تینوں میچ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اعلان کردہ 20 رکنی سکواڈ میں مڈل آرڈر بلے بازوں خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ نوجوان فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زاہد محمود کو پہلی مرتبہ قومی ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کرنے والے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔

پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ

سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم اور نائب کتپان شاداب خان کے علاوہ عبداللہ شفیق، امام الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد حارث اور محمد رضوان (وکٹ کیپرز) کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب کہ محمد حسنین، محمد نواز ،محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ سکواڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل یہ سیریز ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔‘

ان کے مطابق ’یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائرز کا بھی حصہ ہے، لہٰذا ہم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ایک متوازن سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بدقسمتی سے شاہنواز دھانی کو لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل 6 میں عمدہ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کے لیے سکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی تھی تاہم انہیں اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ