مودی کی ایرانی صدر سے ملاقات، جہاز رانی کی سکیورٹی پر زور

انڈین وزیراعظم نے صدر پزشکیان سے ملاقات میں بحری جہازوں اور عملے کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

11 ستمبر، 2026 کو انڈین پریس انفارمیشن بیورو سے ہینڈ آؤٹ تصویر میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں برکس بزنس فورم 2026 کے ایک اجلاس میں شرکت کے موقعے پر ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی)

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں جہاز رانی کے تحفظ اور سمندری جہازوں کے عملے کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین وزارت خارجہ کے مطابق مودی نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئی دہلی میں برکس رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل ہوئی۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا