پی ٹی آئی کا پشاور سے لانگ مارچ 4 اکتوبر تک موخر

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور لانگ مارچ کی نمائندگی کرنے والے سہیل آفریدی نے جمعے کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 4 اکتوبر کو پشاور سے لانگ مارچ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعے کی شب پریس کانفرنس میں سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اس سے قبل 27 ستمبر کو شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نئی تاریخ پر اتفاق کیا گیا۔ 

نئی تاریخ پر اتفاق اس وقت سامنے آیا جب پارٹی کے اندر اور اتحادیوں کے درمیان لائحہ عمل پر مشاورت جاری تھی، جبکہ حکومت کی طرف سے سخت سکیورٹی انتظامات اور راستوں کی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

یہ لانگ مارچ ابتدائی طور پر پانچ اگست کو سہیل آفریدی اور آٹھ اگست کو وزیر اطلاعات شفیع جان نے اتحادیوں کی مشاورت سے اعلان کیا تھا۔ اس مارچ کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی، آئینی بالادستی کی بحالی، مہنگائی سے ریلیف اور انصاف کی فراہمی تھا۔ مارچ پشاور سے اسلام آباد کی طرف مرحلہ وار بڑھنے والا تھا، جس میں مختلف مقامات پر دھرنے بھی شامل تھے۔

اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ سیاسی کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستے میں رکاوٹیں، کنٹینرز یا دیگر اقدامات کیے جائیں، لانگ مارچ ہر صورت پرامن طریقے سے ہوگا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ پارٹی لانگ مارچ مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان وزیراعلیٰ کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین اخونزادہ نے بھی بتایا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو پانچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم ان کی جماعت 27 ستمبر سے مرحلہ وار تحریک شروع کرنے کے حق میں ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہیں اور پارٹی رہنما راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں جبکہ مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بعض رہنماؤں کی مبینہ حراست اور اغوا کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں اور خاندان کے دیگر افراد کو لاہور میں 30 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 27 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز بھی طلب کی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)


پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا: ’پارٹی کے لیڈران چھپ چکے ہیں، انہوں نے خودساختہ روپوشی اختیار کر لی ہے، کوئی دائیں بائیں سے فون کروا رہا ہے کہ ہمیں گرفتار کریں تاکہ ہم لانگ مارچ سے بچ سکیں، لہذا مجھے لگتا ہے کہ وہ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

’آج یا کل شاید وہ راہ فرار اختیار کرنے کا اعلان کر دیں، لہذا مجھے لگتا ہے کہ یہ بغیر کسی پلان کے ہیں۔ لانگ مارچ ایسے ہوتے ہں  کہ آپ کے سارے پارلیمینٹیرین اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہمیں گرفتار کر رہے ہیں، یہ ہو رہا ہے۔۔۔وہ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لانگ مارچ سے متعلق بیانات پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا: ’اگر آپ کہتے ہیں کہ ہم 10 لاکھ، 20 لاکھ بندے لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو انہیں اپنے حلقے میں ہونا چاہے، وہ تو اسلام آباد کے کیفیز میں بیٹھ کر گپیں مار رہے ہیں اور وہاں سے سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کروا رہے ہیں۔‘

گورنر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ لانگ مارچ ہر صورت 27 ستمبر کو ہوگا، جس کے ذریعے وفاقی حکومت پر سیاسی دباؤ پڑے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد ضرور جائیں گے، جہاں روکا وہیں بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ پُرامن احتجاج ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پولیس ایکٹ 2026 پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔‘

خیبر پختونخوا کابینہ نے بدھ کو پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی تھی، جس میں پولیس کے انتظامی ڈھانچے، اعلیٰ افسران کی تعیناتی اور تبادلوں سمیت پولیس پالیسی اور آپریشنز سے متعلق اختیارات میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں اور انہیں وزیراعلیٰ کے اختیار میں دینے کی بات کی گئی ہے۔

فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’میری پولیس مردانہ وار لڑ رہی ہے، سب سے کم تنخواہیں میرے صوبے کی پولیس ہیں، انہیں مراعات نہیں دے سکتے لیکن آپ چاہتے ہیں کہ پولیس بس میرے تابع ہو۔ کیا اس قانون پر کسی اور صوبے میں عملدرآمد ہوا ہے؟‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’میرے پاس آ(یہ ایکٹ) آیا تو میں کبھی بھی اسے منظور نہیں کروں گا۔ ہم پولیس کے سپاہیوں کا تحفظ کریں گے اور اس ایکٹ کے درمیان دیوار بنیں گے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان