انڈر18ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرائلز کا انعقاد آٹھ مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

کولمبو میں پاکستان ویمن کرکٹرز تربیت کے دوران (پی سی بی)

خواتین کرکٹ کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے سلسلے میں انڈر 18 ویمنز کے انتخاب کے  لیے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق پی سی بی کے سکلز ٹوشائن پروگرام کے تحت پانچ نومبر سے شروع ہونے والے ٹرائلز ملک بھر کے آٹھ مختلف شہروں میں جاری رہیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور، ملتان، ایبٹ آباد، بہالپور، فیصل آباد، کراچی، پشاور اور راولپنڈی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ٹرائلز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز ٹی ٹونٹی انڈر 18 چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  والی کھلاڑیوں کو سولہ روزہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔

سکلز ٹو شائن پروگرام کیا ہے؟

سکلز ٹوشائن پروگرام کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جاتی ہے۔

سکلز ٹو شائن پروگرام کے تحت ملک کے چھ مختلف شہروں میں ٹرائلز کا آغاز پانچ نومبر سے ہوگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کا سلسلہ چھ نومبر تک جاری رہے گا۔ بہالپور میں ٹرائلز چھ نومبر کو بہالپور سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان میں ٹرائلز سات نومبر  کو ہوں گے۔ آٹھ نومبر کو ٹرائلز ایبٹ آباد سٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔ سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد اور قیوم سٹیڈیم پشاور میں ٹرائلز نو نومبر کو ہوں گے۔

کراچی اور راولپنڈی میں ٹرائلز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ