تھیٹر کی مدد سے موٹاپے کے بارے میں تنگ نظری کا مقابلہ

بھارتی شہر بینگلور میں تھیٹر گروپ ’بِگ فیٹ کمپنی‘ وزن کو لے کر لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کے لیے بھاری جسامت کےاداکاروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

بھاری جسم ہونا جیسے معاشرے پر بوجھ ہو۔ جن لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے ان کو ویسے ہی کئی مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں۔ اور اگر وہ شوبز میں جانا چاہتے ہوں تو خواہ وہ کتنے ہی اچھے اداکار کیوں نہ ہوں، ان کو بہت مخصوص کردار کے لیے ہی ڈرامے یا فلم میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کے لیے مواقع اور بھی کم ہو جاتے ہیں۔

وزن کو لے کر لوگوں کی اس سوچ میں تبدیلی لانے کے لیے ایک بھارتی اداکارہ نے بینگلور میں ’بِگ فیٹ کمپنی‘ کے نام سے ایک تھیٹر گروپ بنایا جس کے ذریعے وہ ایسے ڈرامے بناتی ہیں جن میں بھاری جسامت کے اداکار ہوتے ہیں۔

یہ گروپ 2017 میں بنا۔ اس گروپ میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے اور ورکشاپس کا حصہ بنایا جاتا ہے جن کو اداکار بننے کا شوق ہے لیکن اپنی جسامت کی وجہ سے وہ آگے نہیں آ پاتے۔

امریکہ کے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی 2017 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق چین اور بھارت میں سب سے زیادہ بھاری جسامت والے بچے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین