مخالف فٹبال کلب کو 27 گول سے ہرانے پر کوچ برطرف

اٹلی کی جونیئر لیگ ٹیم انوکٹسارو کے صدر پاؤلو بروگیلی نے اپنی ٹیم کی کامیابی کو ’توہین آمیز‘ قرار دے دیا۔

(فائل تصویر اے ایف پی)

اٹلی میں ایک جونیئر لیگ ٹیم انوکٹسارو کے کوچ کو محض اس وجہ سے برطرف کر دیا گیا کہ ان کی ٹیم نے حریف کلب مرینا کالسیو کو 0-27 سے شرم ناک شکست کیوں دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انوکٹسارو کے صدر پاؤلو بروگیلی نے اپنی ٹیم کی کامیابی کو ’توہین آمیز‘ قرار دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اطالوی پریس میں شائع ہونے والے پاؤلو کے ایک بیان کے مطابق جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی ٹیم نے مخالف کلب کو 27 گول کے بھاری مارجن سے شکست دی تو انہیں بہت حیرانی اور دکھ ہوا۔

اپنے بیان میں پاؤلو نے کہا: ’ہماری نوجوان ٹیم کی قدریں اتنی اچھی نہیں ہیں۔ حریفوں کی ہمیشہ عزت کرنی چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔ بطور صدر میں مارینا ٹیم سے مخلصانہ معذرت کرتا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’ہمارے بورڈ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کوچ رچینی کو برطرف کر دیا جائے کیونکہ ہمارے کوچز کی ذمہ داری بچوں کی ٹریننگ سے زیادہ تربیت کرنا ہے، جو آج نہیں ہوئی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال