نسان انتہائی برے حالات سے گزر رہی ہے: نئے سی ای او بھی پریشان

ماکوٹو اوچیدا جو کہ نسان کے صدر بھی ہیں انہوں نے ایسے وقت میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا ہے جب کمپنی کو فروخت اور منافع کی مد میں بحران کا سامنا ہے۔

اوچیدا کا کہنا ہے  بطور سی ای او میں ہی نسان کو چلاؤں گا۔ (اے ایف پی)

مالی مشکلات سے نمٹنے کی کوشش کرتی کار ساز کمپنی نسان کے نئے چیف ایگزیکٹو ماکوٹو اوچیدا نے سوموار کو اپنی اس بات کو دہرایا ہے کہ جاپانی کار ساز کمپنی نسان فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کے ساتھ اپنے اشتراک کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اپنے نئے عہدے پر ترقی پانے کے بعد اوچیدا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ نسان کی ساکھ بحال کرنے کے لیے شفافیت پر توجہ دیں گے۔

 انہوں نے متعدد بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی کمپنی ’ انتہائی برے حالات سے گزر رہی ہے۔‘

اوچیدا جو کہ نسان کے صدر بھی ہیں انہوں نے ایسے وقت میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا ہے جب کمپنی کو فروخت اور منافع کی مد میں بحران کا سامنا ہے۔ گذشتہ سال کمپنی کے سابقہ چئیرمین کارلوس گوسن کو مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ کارلوس گوسن کے مقدمے کی سماعت ابھی تک شروع نہیں ہو سکی۔ یہ سکینڈل نسان پر ایک سائے کی طرح منڈلا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گوسن کے سکینڈل سامنےآنے کے بعد ان کے دست راست ہیروتو سائیکاوا بھی مشکوک آمدنی کے معاملے پر ایک سکینڈل میں الجھ گئے جس کے بعد اوچیدا نے ان کا عہدہ اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ہیروتو سائیکاوا نے ستمبر میں اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اوچیدا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نسان کی ٹیم سے دوبارہ عروج حاصل کرنے کی توقعات بڑھ رہی ہیں لیکن کئی معاملات پر غیر یقینی صورت حال باقی ہے اور ان کوششوں میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

اوچیدا کا کہنا ہے ’ بطور سی ای او میں ہی نسان کو چلاؤں گا۔‘ یہ بیان دیتے وقت وہ نسان کی تاریخی اور قابل فخر زیڈ سپورٹس کار کے ساتھ کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ انتظامیہ نے غیر حقیقی مقاصد کو مدنظر رکھ کر کارپوریٹ کلچر کو فروغ دینے کی غلطی دی تھی گو کہ نسان میں کام کرنے والے انجنئیر اور مزدور بہت باصلاحیت تھے۔

ان کے مطابق گوسن اور سائیکاوا کے ’نسان کے لیے طے کردہ راستے‘ پر نظرثانی کی جائے گی۔ لیکن کچھ اہداف کی اہم معلومات کو ابھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ انہوں نے رینالٹ اور کار ساز جاپانی کمپنی مٹسوبشی موٹرز کے ساتھ اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مضبوط اشتراک کے ساتھ ایک دوسرے کی آزانہ حیثیت کا احترام کرتے ہوئے برابر کے پارٹنرز کی طرح کام کریں گے۔

جینٹ لوئس جو کہ جاپان میں میکوایر کیپیٹل سکیورٹیز میں تجزیہ کار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بظاہر اوچیدہ کمپنی میں پسندیدہ شخصیت کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ انہیں چینی مارکیٹ اور رینالٹ کے ساتھ اشتراک کا تجربہ ہے جہاں نسان اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ گو کہ انہیں امریکہ میں کام کرنے کا تجربہ کم لے لیکن ان کے نائبین کو اس معاملے میں بہتر تجربہ ہے۔

نسان کی کاروباری ساکھ بحال ہونے میں کئی سال کا عرصہ درکار ہے۔

جینٹ کہتی ہیں ’ یہ سوچنا بہت سادگی کی بات ہو گی کہ کوئی ایک سال میں نسان کی حالت بدل سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نسان مصنوعات کے ارتقا کے معاملے میں پیچھے رہ گئی ہے۔ ایسا کارلوس کے زیر انتظام کئی سال سے ہوتا آیا ہے۔ اب یہ نئی قیادت پر ہے وہ اس معاملے کو کسی حل کرتی ہے۔

جینٹ کے مطابق ’ ہمیں یقین ہے سرمایہ کار اس وقت تک ایک طرف ہی رہیں گے جب تک کسی واضح تبدیلی کے امکان ظاہر نہ ہو جائیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق رینالٹ اور مٹسوبشی کو یہ اشتراک جاری رکھنا چاہیے اور انہیں اس تعلق کا فائدہ ہو گا۔

مٹسوبشی بھی اس اشتراک میں سکینڈلز کے ایک سلسلے کے بعد شامل ہوئی تھی۔ جب کہ رینالٹ کے ساتھ نسان کا اشتراک انہی دنوں میں ہوا تھا جن دنوں کارلوس گوسن خبروں کی زینت بنے تھے۔

ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ پلیٹ فارمز وہ بنیادی عناصر ہیں جن پر گاڑیوں کو بنایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے کاروباری اتحادیوں میں اشتراک جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اشتراک سے سنگین نتائج کے بغیر باہر نکلنا قریباً ناممکن ہے۔

جیفریز کے تجزیہ کار تاکائی ناکانیشی کا کہنا ہے کہ اوچیدا اور ان نئی ٹیم یہ دکھانے کی کوشش کرے گی کی کمپنی ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے اور شاید وہ مئی تک نئے منصوبوں کا اعلان کر دے۔

تاکائی ناکانیشی کہتے ہیں ’ ابھی تک نئی انتظامیہ کی پالیسیزغیر واضح ہیں۔ ان میں یقینی طور پر کاروبار کی نئی جہتوں اور رینالٹ کے ساتھ ان کے تعلق کی تفصیلات شامل ہیں۔‘

کارلوس گوسن کا کہنا ہے کہ نسان کے باقی مینیجرز جاپانی حکومت اور سرکاری وکلا کے ساتھ مل کر انہیں جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ نسان کی رینالٹ کے ساتھ شراکت کو روک سکیں۔

سرکاری وکلا کے مطابق ان کا مقدمہ کافی مضبوط ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی