’بیچارہ عاصم‘

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریب کے دوران کہیں گانا گاتے ہوئے دلہا کے پالتو کتے نے عاصم اظہر کے ہاتھ پر کاٹنے کی کوشش کی تو کہیں احد رضا میر اور فیروز خان کی انگریزی گفتگو کے دوران بریانی سے انصاف کرتے عاصم میمز برادری کا نشانہ بنے

بارات کے دن احد رضا میر اور فیروز خان کی  گفتگو   کے دوران بریانی سے انصاف کرتے عاصم کی ویڈیو  اور تصویر خوب   وائرل ہے۔ (تصوییر: سوشل میڈیا)

اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین کی شادی کی یوں تو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا پر بھی دھوم مچی رہی لیکن اس دوران ایک شوبز شخصیت ایسی تھیں جن کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا کو کشت زعفران بنائے رکھا۔ بات ہو رہی ہے گلوکار عاصم اظہر کی، جن کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شادی کے دوران عاصم کہیں کسی پالتو کتے کا نشانہ بنے، کہیں وہ میمز برادری کے ہتھے چڑھ گئے تو کبھی رخصتی کے وقت گاڑی روک کر انہوں نے خود اپنی ہی ویڈیو وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اقرا اور یاسر کی مہندی کی تقریب کے دوران عاصم اظہر ’دما دم مست قلندر‘ گا رہے تھے کہ دلہا یاسر کے پالتو کتے نے ان کے ہاتھ پر کاٹنے کی کوشش کی، جس پر وہ ایک دم اچھل پڑے، جب کہ ہر طرف سے قہقہے بلند ہوگئے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’بیچارہ عاصم۔‘

دوسری جانب بارات کے دن احد رضا میر اور فیروز خان کی ’انگریزی گفتگو‘ کے دوران بریانی سے انصاف کرتے عاصم کی ویڈیو تو وائرل ہوئی ہی، لیکن وہ میمز برادری کا نشانہ بھی بن گئے اور لوگوں نے ان کی تصویر کے ساتھ خوب خوب انصاف کیا۔

ان تینوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: ’فیروز، احد رضا میر کو بتا رہے ہیں کہ شادی کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے، کیونکہ اب احد کی باری ہے۔ جب کہ عاصم سوچ رہے ہیں کہ ابھی تو وقت ہے، میں بچ گیا۔‘

دیگر صارفین نے بھی میمز کا بھرپور حق ادا کیا۔

اور تو اور رخصتی کے وقت عاصم اظہر، اقرا اور یاسر کی گاڑی کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔ یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

اس پر ایک صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، ’جیسی اپنی خالہ کی شادی میں، تین سال کی عمر میں، میں نے کی تھیں۔‘

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ