عمیمہ سہیل کی شاندار نصف سنچری اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی جیت

فاتح ٹیم کی عمیمہ سہیل 44 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔(پی سی بی)

کراچی میں ہونے والے سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آل راؤنڈر عمیمہ سہیل نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرکے پی سی بی ڈائنامائٹس کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔

تاحال پی سی بی بلاسٹرز کی اس سیریز میں یہ پہلی ناکامی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی  ٹورنامنٹ کےچوتھے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے  پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

اوپنر جویریہ خان 39 گیندوں پر 43 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہیں۔ انہوں نےدوسری وکٹ کے  لیے جویریہ رؤ ف کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔

جویریہ رؤف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

پی سی بی ڈائنامائٹس کی  جانب سے ثنا میر نے  2 جب کہ عمیمہ سہیل اور کائنات امتیاز نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نےمطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل حاصل  کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹر عمیمہ سہیل رہیں جنہوں نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 44 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

مڈل آرڈر بلے باز کائنات حفیظ کی 28 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز نے ٹیم کی  جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور ماہم طارق نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں ایک وکٹ اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے  پر عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل