پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق سٹار فارورڈ سٹرائیکر اور کپتان طاہر زمان کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ دنیا بھر میں یہ کھیل تبدیل ہو گیا لیکن ہم ابھی بھی پرانے طریقوں پر ہی چل رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکی ہے۔ اس بار ہاکی پلیئرز کی ٹریننگ ملکی و غیر ملکی کوچز سے کروانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے، لیکن ابھی تک ہاکی ٹیم کی کارکردگی رواں ورلڈ کپ میں زیادہ بہتر دکھائی نہیں دے رہی۔
ہالینڈ اور بیلجیئم میں جاری ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 12ویں نمبر پر ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے میچز 15 سے 30 اگست تک کھیلے جائیں گے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اگرچہ طاہر زمان نے ٹیم کے اگلے راؤنڈز میں جانے کو کامیابی قرار دیا ہے، تاہم ساتھ ہی اس بات پر بھی تنقید کی کہ ہم نے اس کھیل کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
طاہر زمان نے کہا: ’چیزیں بتدریج تبدیل ہوتی گئیں، کچھ قوانین تبدیل ہوئے، کچھ لوگوں نے ہاکی کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ مستقبل میں آنے والی تبدیلیاں ہمارے کھیلنے کے انداز کو متاثر کریں گی۔ ہم اپنی رفتار سے آگے بڑھتے رہے، فتح کے جذبے کے ساتھ، برتری کے جذبے کے ساتھ۔
’لیکن جب ان چیزوں نے واقعی فرق پیدا کرنا شروع کیا تو لوگ اسے کچھوے اور خرگوش کی دوڑ کہنے لگے۔ جیسے جیسے لوگ آگے بڑھتے گئے، انہوں نے ہاکی کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ ہاکی دنیا کے تیز ترین ٹیم کھیلوں میں سے ایک بن گئی۔‘
طاہر زمان کے مطابق: ’پھر کچھ قوانین تبدیل ہوئے۔ ان لوگوں نے خود کو بہتر بنایا۔ ہم نے کوئی تحقیق نہیں کی۔ ہم نے ایسے ادارے قائم نہیں کیے، جو آپ کو قوانین میں تبدیلی کے لیے مجبور کرتے۔‘
انہوں نے ہاکی کے قواعد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے آف سائیڈ تھا، پھر آف سائیڈ ختم ہو گیا۔ پہلے سیلف سٹارٹ نہیں تھا، پھر سیلف سٹارٹ آ گیا۔ پہلے رکاوٹ ڈالنے کا قانون تھا، پھر رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں رہی۔ یہ تبدیلیاں وقت کے ساتھ آئیں۔
’پھر 35، 35 منٹ کے دو ہاف تھے، جو بعد میں 35، 35 منٹ کے چار کوارٹرز میں تبدیل ہو گئے۔ یہ تبدیلیاں وقت کے ساتھ آئیں اور ان کا کھیل پر مثبت اثر پڑا۔ انہوں نے کھیل کو یکسر تبدیل کر دیا۔‘
طاہر زمان نے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں ابوبکر، سفیان، وحید اور عبدالحنان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت ٹیم کی طاقت پنالٹی کانرز سے فائدہ اٹھانا اور اٹیک پوزیشن ہے۔ اگر اس سے فائدہ اٹھائیں تو اپ سیٹ کیا جاسکتا ہے۔‘