نیدرلینڈز اور بیلجیم میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پول ڈی کے پیر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ تین، تین گول سے برابر ہوگیا۔
ایمسٹرڈیم میں ہونے والے اس میچ کا نتیجہ پاکستان کے لیے اطمینان بخش نہیں کیونکہ ٹیم گروپ میں انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد اب گروپ ٹیبل پر سب سے نیچے اور جس سے اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی محدود ہو گئے۔
اگرچہ پاکستان نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور تیسرے منٹ میں عبدالرحمٰن نے بیس لائن کے ساتھ عمدہ ایریل ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔
دوسرے کوارٹر میں ویلز نے کم بیک کیا۔ پاکستان کے سفیان خان کو ییلو کارڈ ملنے کے بعد ویلز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
What a game! 3-3 after an epic battle #HWC2026 pic.twitter.com/qEeZFOYBzG
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) August 17, 2026
گیرتھ فرلانگ نے پینلٹی کارنر پر زور دار ہٹ کے ذریعے گول کیا، جس کے تقریباً 30 سیکنڈ بعد رائس بریڈشا نے ایک اور گول کرکے ویلز کو دو، ایک کی برتری دلا دی۔
چوتھے کوارٹر میں سفیان خان نے واپسی کرتے ہوئے پینلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے بعد حنان شاہد کی گیند سے لگنے والے ڈیفلیکشن نے پاکستان کو ایک بار پھر تین، دو کی برتری دلا دی، تاہم گیرتھ فرلانگ نے پینلٹی سٹروک پر گول کر کے اپنا دوسرا گول کیا اور مقابلہ تین، تین سے برابر کر دیا۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد پول ڈی میں پاکستان اور ویلز دونوں کے دو میچوں میں ایک، ایک پوائنٹ ہیں اور دونوں ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں چار، ایک سے شکست ہوئی تھی، جبکہ ویلز کو ہفتے کے روز انڈیا نے تین، ایک سے ہرایا تھا۔
ویلز اب اپنے آخری پول میچ میں بدھ کو عالمی نمبر تین انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا جب کہ پاکستان اسی دن اپنے روایتی حریف انڈیا کے مدمقابل ہو گا۔