انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں انڈیا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ڈچ شہر ایمسٹلوین میں انڈیا اور پاکستان 19 اگست کو ورلڈ کپ میچ میں مد مقابل ہیں (سکرین گریب/پی ٹی وی سپورٹس)

ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں انڈیا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ڈچ شہر ایمسٹلوین میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں 16 سالوں بعد ایک دوسرے کا سامنا کر رہی تھیں جہاں انڈیا نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور بہترین مووز کے ساتھ پانچ گول سکور کر کے پورے میچ پر اپنی گرفت مکمل طور پر مضبوط رکھی۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں جدوجہد کرتے نظر آئے تایم دوسرے اور تیسرے کواٹرز میں تین گول کرنے میں کامیاب رہے، تاہم خامیوں کے سبب خسارہ پورا نہ کر سکے۔

اس جیت کے ساتھ ہی انڈیا نے اہم پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

بیلجیم اور نیدرلینڈز میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کے زیر انتظام ورلڈ کپ کا آغاز 15 اگست سے ہوا اور یہ ایونٹ 30 اگست تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اب تک دو میچز کھیل چکا ہے جہاں اسے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست ہوئی جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابری پر ختم ہوا۔

دوسری جانب انڈیا نے بھی ابھی تک دو ہی میچز کھیلے ہیں جس میں اسے بھی انگلینڈ سے تو شکست ہوئی مگر اس نے ویلز کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک پاکستان اور انڈیا کے درمیان کل 65 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان کو 25 میچز میں کامیابی ہوئی جبکہ 31 میچ انڈیا نے جیتے۔

اسی طرح دونوں ٹیموں کے درمیان 9 میچ برابری پر ختم ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلا میچ 1956 میں کھیلا گیا تھا۔

دنیا میں ہاکی کھیلنے والے چند ہی ممالک پاکستان جتنا شاندار ورثہ رکھنے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان اب بھی چار مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز رکھتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، جرمنی اور نیدرلینڈز ایسے ملک ہیں جو اب تک تین، تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بنے۔

مگر پھر پاکستان کے قومی کھیل میں اس کے زوال کا اندازہ بھی اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ چار مرتبہ کے عالمی چیمپیئن نے آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مقابلوں میں انڈیا کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ اب تک صرف ایک مرتبہ ہی ہاکی ورلڈ کپ جیت پایا ہے۔

انڈیا نے 1975 میں کوالالمپور میں منعقدہ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس کے بعد سے انڈیا کسی بھی ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل