انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے علیم ڈار اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020کے سیمی فائنلز اور فائنل میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گیے اعلامیے کے مطابق ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں علیم ڈار کے علاوہ آئی سی سی امپائرز برائے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
علیم ڈار اب تک پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 42 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔
شوزب رضا ٹی وی اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ محمد انیس بطور ریفری میچ کو سپروائز کریں گے۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کی شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن راشد ریاض، مائیکل گف کے ہمراہ آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے جبکہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز میں شامل آصف یعقوب ٹی وی اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
روشن ماہنامہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کھیلا جائے گا، جس کے لیے علیم ڈار اور مائیکل گف کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ بطور امپائر علیم ڈار کا تیسرا اور مائیکل گف کا پہلا فائنل ہوگا۔
احسن رضا کو ایونٹ کے فائنل کے لیے ٹی وی امپائر جبکہ راشد ریاض کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب روشن ماہنامہ کو ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔