چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک میں مختلف نوعیت کے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پورے ملکوں کو لاک ڈاؤن کیا جارہا اور سرحدیں بند کی جارہی ہیں،مریضوں اور مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ یعنی طبی علیحدگی میں رکھا جارہا ہے اور شہریوں کو وائرس سے بچاؤ کے لیے رضاکارانہ تنہائی اپنانے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
چین میں وبا پھوٹنے کے بعد حکام نے سخت اقدامات اٹھائے اور کئی شہروں میں لاکھوں افراد ہفتوں تک قرنطینہ میں رہے یا حکومتی احکامات کے مطابق اپنے گھروں تک محدود رہے۔ سپین اور اٹلی میں اب بھی لاکھوں افراد اپنے گھروں میں بند ہیں جبکہ فرانس سمیت یورپ کے کئی اور ممالک میں بھی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
ایسے میں دنیا بھر سے لوگ قرنطینہ کے دوران اپنی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
امریکی شہر پورٹ لینڈ کے رہائشی دا کیٹ ریپر ایک ویڈیو میں اپنی بلی کے ساتھ ایک گانا گاتے دیکھے جا سکے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا:’جب دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے آپ اپنی پسندیدہ بلی کے ساتھ گانا گا سکتے ہیں۔‘
While the world is falling apart at least you have your favorite cat duo to bless the timelines #QuarantineLife pic.twitter.com/FCtmqYvabr
— iAmMoshow - The Cat Rapper ™ (@iammoshow) March 17, 2020
نیو یارک کی رہائشی اوسے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے چار سالہ بیٹے سے بات کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ ٹویٹ میں اوسے کا کہنا تھا: ’میرے بیٹے نے گلی کی دوسری جانب واقع گھر کے ایک بچے سے دوستی کر لی ہے۔ یہ ایک دوسرے کو اپنے کھلونے دکھانے سے شروع ہوا تھا۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔‘
My 4 year old son made a friend with a boy across the street. They started waving at each other and then showing their toys to one another. It was beautiful. #QuarantineLife #sflockdown pic.twitter.com/zKoMaKZsxX
— osy (@osytweets) March 17, 2020
ہم میں سے ہر ایک یقیناً اپنے سکول کے دنوں میں کاغذ سے جہاز بناتا ہوگا۔ ہنا نامی صارف کو ایک ویڈیو میں بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کاغذ کے جہاز کو بنانا اور اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’قرنطینہ کے دوران میں نے یہ کاغذی جہاز بنایا ہے۔‘
انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یہ جہاز یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو سے بنانا سیکھا ۔
I MADE A PAPER AIRPLANE!! #QuarantineLife pic.twitter.com/8OltLYCi3E
— hannah (@softcowboyvibes) March 17, 2020
چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے شہر سینٹ لوئی سٹینلے کی ایک ویڈیو میں اپنے گھروں میں قرنطینہ کے دوران مقیم شہریوں کو بالکونیزمیں کھڑے گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص مائیک ہاتھ میں تھامے اپنے گھر کی بالکونی پر گانا گا رہا ہے جب کہ قریب کی بالکونیز پر موجود افراد باری باری گانے کے بول دہرا رہے ہیں۔
Italy singing GLORIA during the quarantine.
— Blues Buzz (@bluesbuzzblog) March 16, 2020
St. Louis Stanley Cup confirmed. pic.twitter.com/dRbXVWUNan
لاک ڈاون کے دوران فرانس کے شہر پیرس سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں فرانسیسی شہری قرنطینہ کے دوران اپنے گھروں کی بالکونیز سے گانوں پر جھومتے اور مختلف ساز بجاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
french people singing the national anthem on their balconies to lift spirits after the quarantine was announced pic.twitter.com/qnEVA9e64y
— (@terranuIIius) March 14, 2020