ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ ملتوی

کرونا وبا کی وجہ سے آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد آٹھ میچ ملتوی ہو جائیں گے۔

امریکہ اور نیپال کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو کے لیے کھیلے جا رہے میچ کا ایک منظر (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اور ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام کوالیفائنگ میچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس فیصلے کے بعد آٹھ میچ ملتوی ہو جائیں گے، جو 30 جون سے پہلے ہونے تھے۔

آئی سی سی کے ایونٹ مینیجر کرِس ٹیلے نے کہا کہ 'اس وقت صحت کے حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانے والی اہم تشویش اور دنیا میں حکومتوں کی جانب سے نقل وحرکت پر پابندیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے تمام ایونٹس جون کے اختتام تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ فیصلہ نظرثانی کے ساتھ مشروط ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس کے لیے کھلاڑیوں کے کوالیفائنگ میچوں کے ہنگامی منصوبوں اور طریقوں پر کام جاری رہے گا۔ 'ہم اس سال کے باقی ایونٹس کے انعقاد کے منصوبوں پر پیش رفت سے مناسب وقت پر آگاہ کریں گے۔'

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2023 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔

اس سال خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری، مارچ میں آسٹریلیا میں ہوا تھا جبکہ مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی اکتوبرمیں یہیں ہونا ہے۔

مردوں کے ایونٹ کے لیے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جو اگلے مہینے سے شروع ہونا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ