کیا 18 برس کی عمر میں آپ خود کو بالغ سمجھتے ہیں؟ دوبارہ سوچیے

 بچپن سے گزرنے کے بعد انسان کو ذہنی و جسمانی طور پہ مکمل بالغ ہونے میں ایک طویل عرصہ لگتا ہے، ماہرین۔ 

ایک نئی تحقیق کے مطابق انسان تیس سال کی عمر کے بعد باقاعدہ ذہنی طور پہ بالغ ہوتا ہے۔

عموما 18 برس کے نوجوان کو مکمل بالغ سمجھا جاتا ہے، لیکن اب سائنس دانوں کی نئی تحقیق کہتی ہے کہ عمر کی حد اور لوگوں کے دماغوں میں واضح تبدیلی آتی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بچپن سے گزرنے کے بعد انسان کو ذہنی و جسمانی طور پہ مکمل بالغ ہونے میں ایک طویل عرصہ لگتا ہے۔ انسانی دماغ میں ہونے والی نیوراتی تبدیلیاں، ذہن کی نشوونما اور کئی ایسے دیگر عوامل ہوتے ہیں جو دہائیوں میں مکمل ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہر دماغ پروفیسر پیٹر جانز کے مطابق، 'انسانوں میں تبدیلیاں انتہائی غیر محسوس طریقے سے ہوتی ہیں، لیکن انہیں مکمل ہونے میں کئی دہائیاں لگتی ہیں۔ تعلیم، صحت کے عوامل اور قانون کا نظام بھی انہیں ایک مکمل انسان بننے میں مدد دیتا ہے۔'

انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسی وجہ سے عدالت میں ججوں کو بھی ایک 19 سالہ ملزم اور تیس کی عمر کو پہنچے ہوئے ایک عادی ملزم میں فرق محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسی وجہ سے عموما شیزوفرینیا نامی دماغی مرض بھی بیس برس کی عمر سے پہلے پہلے ہی انسانی دماغ میں اپنی جگہ بناتا ہے۔ کیوں کہ اس وقت دماغ اپنے تمام راستے پہچان رہا ہوتا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل