وزیر قانون فروغ نسیم پھر مستعفی

اس سے قبل نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(ٹوئٹر)

 بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے ایک بار پھر مستعفی ہوگئے ہیں اور میڈیا اطلاعات کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےمتعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہو گی.

قبل ازیں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے حکومت کی نمائندگی سےمعذرت کی تھی اور عدالت نے پیشی کے لیے فروغ نسیم کو لائسنس بحال کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن چند دنوں کے بعد دوبارہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان