پی آئی اے کو یورپی ممالک میں آپریٹ کرنے کی عارضی اجازت

پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کے انکشاف کے بعد یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

اس اعلان کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں (اے ایف پی)

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو یورپی ممالک میں تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنسوں کے انکشاف کے بعد یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔ اس معطلی کا اطلاق یکم جولائی یو ٹی سی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہونا تھا، جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی تھیں۔

اجازت نامے کی معطلی کے بعد پی آئی اے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے وہ اپنی بکنگ کو آگے کروالیں یا ریفنڈ کی سہولت حاصل کر لیں۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پی آئی اے یورپی ایئر ایجنسی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے ہنگامی طور پر تمام یورپی ممالک کے سفیروں سے رابطےکے  نتیجے میں یورپی یونین نے پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی تک برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائنگ کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پی آئی اے کےایک  مسافر طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر ہوا بازی نے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے کے کئی پائلٹس کے لائسنسز  مشکوک ہیں۔

اس سے قبل ویت نام کے ایوی ایشن حکام نے بھی مقامی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوموار کو ویت نام کے ایوی ایشن حکام کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ عالمی ریگولیٹرز میں پاکستانی پائلٹس کے 'مشکوک' لائسنسز کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کے بعد کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ