میں اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں: ہانیہ عامر

سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔‘

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے بحث چھڑ گئی (عاصم اظہر/ انسٹاگرام)

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ  اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہیں۔

ہانیہ عامر سے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اور عاصم اظہر ابھی ایک ساتھ ہیں تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔‘ جس پر آئمہ بیگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’یہ تو مجھے بھی نہیں پتا تھا۔‘

ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم بہت اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے لیے موجود ہوتے ہیں، میں اس کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں۔‘

ہانیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’جہاں تک میرے اور عاصم اظہر کے تعلق کا سوال ہے تو میں اس وقت کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔‘ اس پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا ’آج کل ان کا بوائے فرینڈ ان کا کام ہے۔‘

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے بحث چھڑ گئی اور بہت سے لوگوں نے اس پر تنصرہ کیا۔ کیوں کہ ماضی میں عام تاثر یہی تھا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ’ایک ساتھ‘ ہیں۔ عاصم اظہر کے انسٹا گرام پر متعدد پوسٹس ہانیہ عامر کے ساتھ ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

ہانیہ عامر سے یہ سوال آئمہ بیگ پہلے بھی پوچھ چکی ہیں کہ وہ اور عاصم اظہر کب شادی کر رہے ہیں جس پر ہانیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے کام پر فوکس کر رہے ہیں۔۔۔۔ اور ابھی بہت چھوٹے ہیں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Express Tribune Life&Style (@tribunelifestyle) on

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر پر مصطفیٰ میمن نامی صارف نے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم سے ایک تصویر کا سہارا لیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ہانیہ کے بیان پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایک اور میم میں ہانیہ کی جانب سے اس بیان کو ’بیہودہ حرکت‘ کہا گیا۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کی جانب سے عاصم اظہر کو ایوارڈ دیتے ہوئے پرانی تصویر شیئر کے ساتھ لکھا کہ اس سال کے فرینڈزون کا ایوارڈ عاصم اظہر کو جاتا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ