’گوادر، میرے کیمرے کی آنکھ سے‘

فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے گوادر کے رہائشی اور سماجی کارکن نصیر محمد اپنی تصاویر کے ذریعے نہ صرف سمندر، بلکہ فطرت کی خوبصورتی بھی اجاگر کرتے ہیں۔

(تصاویر :نصیر محمد)

فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے گوادر کے رہائشی اور سماجی کارکن نصیر محمد کا کہنا ہے کہ گوادر صرف سمندر کی وجہ سے خوبصورت نہیں بلکہ یہاں اور بھی دیکھنےکے لائق چیزیں ہیں۔

 نصیر محمد اپنی تصویروں کے ذریعے نہ صرف سمندر، بلکہ فطرت کی خوبصورتی بھی اجاگر کرتے ہیں۔

بلوچی زبان میں گوادر کو ’گوات ء در‘ بھی کہتے ہیں یعنی ’ہوا کا دروازہ‘۔

نصیر محمد اپنی تصاویر میں یہ گوادر کی ہریالی اور پکنک پوائنٹس بھی نمایاں ہوتے ہیں۔  

عموماً سمجھا جاتا ہے کہ گوادر ایک ساحلی علاقہ ہے جہاں سمندر ہے اور یہ ایک ڈیپ سی پورٹ ہے۔

 نصیر محمد  کی تصویروں کا مقصد یہاں کی فطری خوبصورتی جس میں درخت، باغ، گھر اور یہاں کا ساحل شامل ہیں، کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

 ان کی تصویروں میں ساحل ہے، پانی ہے، باغات ہیں، یہاں کے لوگو ں کا رہن سہن ہے اور  فطرت کے وہ نظارے ہیں  جنہیں شاید کم لوگوں نے دیکھا ہے۔

 یہ تصویریں ہمیں ساحل پر شام کا خوبصورت مسحور کن منظر بھی دکھاتی ہیں  اور سمندر کے لہریں  ساحل سے ٹکراتی ملتی ہیں۔

 ان تصویروں میں گوادر شہر کے ساتھ ساتھ گنز، پیشکان اور نگور علاقوں کی خوبصورتی بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔  

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی