شاہین آفریدی کیرئیر کی بہترین رینکنگ پر

شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں آٹھ درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں آٹھ درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔(تصویر:پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی درجہ بندی کے تحت محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں آٹھ درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ان کے علاوہ ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد عامر ہیں جو آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض بھی چھ درجہ ترقی پا کر 60ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز کے آخری میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین 202ویں پوزیشن سے 120 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر بولرز میں شاداب خان کا 30واں، عماد وسیم کا 40واں، عثمان شنواری کا44واں اور حسن علی کا 49واں نمبر ہے۔

اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں گو کہ بابر اعظم تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابر اعظم کے پوائنٹس کی تعداد 837 ہوگئی جوکہ گذشتہ رینکنگ کی نسبت 8 پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کر رہی ہے۔ بھارت کے روہت شرما ان سے 18 پوائنٹس زیادہ حاصل کر کے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جن کے پوائنٹس کی تعداد 871 ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں امام الحق کا 12واں، فخر زمان کا 18واں اور حارث سہیل کا 33واں نمبر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ